Skip to main content

وَاَمَّا عَادٌ فَاُهْلِكُوْا بِرِيْحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍۙ

And as for
وَأَمَّا
اور رہے
Aad
عَادٌ
عاد
they were destroyed
فَأُهْلِكُوا۟
پس وہ ہلاک کیے گئے
by a wind
بِرِيحٍ
ساتھ ایک ہوا کے
screaming
صَرْصَرٍ
پالے والی۔ تند
violent
عَاتِيَةٍ
سرکش ۔ حد سے نکلنے والی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور عاد ایک بڑی شدید طوفانی آندھی سے تباہ کر دیے گئے

English Sahih:

And as for Aad, they were destroyed by a screaming, violent wind

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور عاد ایک بڑی شدید طوفانی آندھی سے تباہ کر دیے گئے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور رہے عاد وہ ہلاک کیے گئے نہایت سخت گرجتی آندھی سے،

احمد علی Ahmed Ali

اور لیکن قوم عاد سو وہ ایک سخت آندھی سے ہلاک کیے گئے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور عاد بیحد تیز و تند ہوا سے غارت کر دیئے گئے (١)

٦۔١ کسی کے قابو میں نہ آنے والی، یعنی نہایت تند و تیز، پالے والی اور بےقابو ہوا کے ذریعے اسے حضرت ہود علیہ السلام کی قوم عاد کو ہلاک کیا گیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

رہے عاد تو ان کا نہایت تیز آندھی سے ستیاناس کردیا گیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور عاد بیحد تیز وتند ہوا سے غارت کردیئے گئے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور بنی عاد ایک حد سے زیادہ تیز و تند (اور سرد) آندھی سے ہلاک کئے گئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور عاد کو انتہائی تیز و تند آندھی سے برباد کردیا گیا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور رہے قومِ عاد کے لوگ! تو وہ (بھی) ایسی تیز آندھی سے ہلاک کر دئیے گئے جو انتہائی سرد نہایت گرج دار تھی،