وہ بول اٹھے: ہم سارے جہانوں کے (حقیقی) رب پر ایمان لے آئے،
English Sahih:
They said, "We have believed in the Lord of the worlds,
1 Abul A'ala Maududi
کہنے لگے "ہم نے مان لیا رب العالمین کو
2 Ahmed Raza Khan
بولے ہم ایمان لائے جہان کے رب پر،
3 Ahmed Ali
کہاہم رب العالمین پر ایمان لائے
4 Ahsanul Bayan
کہنے لگے ہم ایمان لائے رب العالمین پر (١)
١٢١۔١ جادوگر جادو کے فن اور اس کی اصل حقیقت جانتے تھے یہ دیکھا تو سمجھ گئے کہ موسیٰ علیہ السلام نے جو کچھ یہاں پیش کیا، جادو نہیں ہے، یہ واقع ہی اللہ کا نمائندہ ہے اور اللہ کی مدد سے ہی اس نے یہ معجزہ پیش کیا ہے جس نے آن واحد میں ہم سب کے کرتبوں پر پانی پھیر دیا۔ چنانچہ انہوں نے موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لانے کا اعلان کر دیا۔ اس سے یہ بات واضح ہوئی کہ باطل باطل ہے چاہے اس پر کتنے ہی حسین غلاف چڑھا لئے جائیں اور حق حق ہے چاہے اس پر کتنے ہی پردے ڈال دیئے جائیں تاہم حق کا ڈنکا بج کر رہتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور کہنے لگے کہ ہم جہان کے پروردگار پر ایمان لائے
6 Muhammad Junagarhi
کہنے لگے کہ ہم ایمان ﻻئے رب العالمین پر
7 Muhammad Hussain Najafi
اور کہنے لگے ہم سارے جہانوں کے پروردگار پر ایمان لائے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ان لوگوں نے کہا کہ ہم عالمین کے پروردگار پر ایمان لے آئے
9 Tafsir Jalalayn
اور کہنے لگے کہ ہم جہان کے پروردگار پر ایمان آئے
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
woh pukar uthay kay : hum uss Rabb-ul-Aalameen per emaan ley aaye .