Skip to main content

مَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُ فَلَا هَادِىَ لَهٗ ۗ وَ يَذَرُهُمْ فِىْ طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُوْنَ

Whoever
مَن
جس کو
(is) let go astray
يُضْلِلِ
بھٹکا دیتا ہے
(by) Allah
ٱللَّهُ
اللہ
then (there is) no
فَلَا
پس نہیں
guide
هَادِىَ
کوئی ہدایت دینے والا
for him
لَهُۥۚ
اس کو
And He leaves them
وَيَذَرُهُمْ
اور چھوڑ دیتا ہے ان کو
in
فِى
میں
their transgression
طُغْيَٰنِهِمْ
ان کی سرکشی
wandering blindly
يَعْمَهُونَ
وہ سرگرداں پھرتے ہیں۔ وہ حیران پھرتے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جس کو اللہ رہنمائی سے محروم کر دے اُس کے لیے پھر کوئی رہنما نہیں ہے، اور اللہ اِنہیں اِن کی سرکشی ہی میں بھٹکتا ہوا چھوڑے دیتا ہے

English Sahih:

Whoever Allah sends astray – there is no guide for him. And He leaves them in their transgression, wandering blindly.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جس کو اللہ رہنمائی سے محروم کر دے اُس کے لیے پھر کوئی رہنما نہیں ہے، اور اللہ اِنہیں اِن کی سرکشی ہی میں بھٹکتا ہوا چھوڑے دیتا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں اور انہیں چھوڑتا ہے کہ اپنی سرکشی میں بھٹکا کریں،

احمد علی Ahmed Ali

جسے الله گمراہ کر دے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں اور انہیں الله چھوڑ دیتا ہے کہ اپنی سرکشی میں حیران پھیر یں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جس کو اللہ تعالٰی گمراہ کردے اس کو کوئی راہ پر نہیں لا سکتا۔ اور اللہ تعالٰی ان کو ان کی گمراہی میں بھٹکتے ہوئے چھوڑ دیتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور وہ ان (گمراہوں) کو چھوڑے رکھتا ہے کہ اپنی سرکشی میں پڑے بہکتے رہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جس کو اللہ تعالیٰ گمراه کر دے اس کو کوئی راه پر نہیں ﻻ سکتا۔ اور اللہ تعالیٰ ان کو ان کی گمراہی میں بھٹکتے ہوئے چھوڑ دیتا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جس کو اللہ گمراہی میں چھوڑ دے اس کو کوئی ہدایت نہیں کر سکتا اور وہ (خدا) انہیں چھوڑ دیتا ہے تاکہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جسے خدا ہی گمراہی میں چھوڑ دے اس کا کوئی ہدایت کرنے والا نہیں ہے اور وہ انہیں سرکشی میں چھوڑ دیتا ہے کہ ٹھوکریں کھاتے پھریں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جسے اللہ گمراہ ٹھہرا دے تو اس کے لئے (کوئی) راہ دکھانے والا نہیں، اور وہ انہیں ان کی سرکشی میں چھوڑے رکھتا ہے تاکہ (مزید) بھٹکتے رہیں،

تفسير ابن كثير Ibn Kathir

میری نشانیاں اور تعلیم گمراہوں کے لئے بےسود ہیں
جس پر گمراہی لکھ دی گئی ہے اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔ وہ جا ہے ساری نشانیاں دیکھ لے لیکن سب بےسود۔ اللہ کا ارادہ جس کے لئے فتنے کا ہو تو اس کا کوئی اختیار نہیں رکھتا۔ میرا حکم تو یہی ہے کہ آسمان و زمین کی میری بیشمار نشانیوں پر غور کرو لیکن یہ ظاہر ہے کہ آیتیں اور ڈراوے بےایمانوں کے لئے سود مند نہیں۔