(وہ) غیب کا جاننے والا ہے، پس وہ اپنے غیب پر کسی (عام شخص) کو مطلع نہیں فرماتا،
English Sahih:
[He is] Knower of the unseen, and He does not disclose His [knowledge of the] unseen to anyone
1 Abul A'ala Maududi
وہ عالم الغیب ہے، اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا
2 Ahmed Raza Khan
غیب کا جاننے والا تو اپنے غیب پر کسی کو مسلط نہیں کرتا
3 Ahmed Ali
وہ غیب جاننے والا ہے اپنے غائب کی باتوں پر کسی کو واقف نہیں کرتا
4 Ahsanul Bayan
وہ غیب کا جاننے والا ہے اور اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا۔ (۱)
۲ ٦ ۔۱یعنی اپنے پیغمبر کو بعض امور غیب سے مطلع کر دیا جاتا ہے جن کا تعلق یا تو اس کے فرائض رسالت سے ہوتا ہے یا وہ اس کی رسالت کی صداقت کی دلیل ہوتے ہیں اور ظاہر بات ہے کہ اللہ کے مطلع کرنے سے پیغمبر عالم الغیب نہیں ہو جاتا۔ لہذا عالم الغیب صرف اللہ ہی کی ذات ہے جیسا کہ یہاں بھی اس کی صراحت فرمائی گئی ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
غیب (کی بات) جاننے والا ہے اور کسی پر اپنے غیب کو ظاہر نہیں کرتا
6 Muhammad Junagarhi
وه غیب کا جاننے واﻻ ہے اور اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا
7 Muhammad Hussain Najafi
وہ (اللہ) عالِمُ الغیب ہے وہ اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
وہ عالم الغیب ہے اور اپنے غیب پر کسی کو بھی مطلع نہیں کرتا ہے
9 Tafsir Jalalayn
(وہی) غیب (کی بات) جاننے والا ہے اور کسی پر اپنے غیب کو ظاہر نہیں کرتا
10 Tafsir as-Saadi
مخلوق میں سے کسی پر اپنے غیب کو ظاہر نہیں کرتا بلکہ وہ اکیلا ہی ضمائر، اسرار اور غیوب کا علم رکھتا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
wohi saray bhed janney wala hai , chunacheh woh apney bhed per kissi ko mutla nahi kerta ,