Skip to main content

لسَّمَاۤءُ مُنْفَطِرٌ ۢ بِهٖ ۗ كَانَ وَعْدُهٗ مَفْعُوْلًا

The heaven
ٱلسَّمَآءُ
آسمان
(will) break apart
مُنفَطِرٌۢ
پھٹ رہا ہوگا
therefrom
بِهِۦۚ
ساتھ اس کے
is
كَانَ
ہے
His Promise
وَعْدُهُۥ
وعدہ اس کا
to be fulfilled
مَفْعُولًا
ہو کر رہنے والا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور جس کی سختی سے آسمان پھٹا جا رہا ہوگا؟ اللہ کا وعدہ تو پورا ہو کر ہی رہنا ہے

English Sahih:

The heaven will break apart therefrom; ever is His promise fulfilled.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور جس کی سختی سے آسمان پھٹا جا رہا ہوگا؟ اللہ کا وعدہ تو پورا ہو کر ہی رہنا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

آسمان اس کے صدمے سے پھٹ جائے گا، اللہ کا وعدہ ہوکر رہنا،

احمد علی Ahmed Ali

اس دن آسمان پھٹ جائے گا اس کا وعدہ ہو کر رہے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جس دن آسمان پھٹ جائے گا (١) اللہ تعالٰی کا یہ وعدہ ہو کر ہی رہے گا۔ (۲)

۱۸۔١ یہ یوم کی دوسری صفت ہے اس دن ہولناکی سے آسمان پھٹ جائے گا
۱۸۔۲ یعنی اللہ نے جو بعث بعد الموت، حساب کتاب اور جنت دوزخ کا وعدہ کیا ہوا ہے یہ یقینا لامحالہ ہو کر رہنا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(اور) جس سے آسمان پھٹ جائے گا۔ یہ اس کا وعدہ (پورا) ہو کر رہے گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جس دن آسمان پھٹ جائے گا اللہ تعالیٰ کا یہ وعده ہو کر ہی رہنے واﻻ ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جس کی سختی سے آسمان پھٹ جائے گا (اور یہ) اللہ کا وعدہ ہے جو پورا ہو کر رہے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جس دن آسمان پھٹ پڑے گا اور یہ وعدہ بہرحال پورا ہونے والا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(جس دن کی) شدت کے باعث آسمان پھٹ جائے گا، اُس کا وعدہ پورا ہو کر رہے گا،