یا اس پر کچھ زیادہ کر دیں اور قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کریں،
English Sahih:
Or add to it, and recite the Quran with measured recitation.
1 Abul A'ala Maududi
یا اس سے کچھ کم کر لو یا اس سے کچھ زیادہ بڑھا دو، اور قرآن کو خوب ٹھیر ٹھیر کر پڑھو
2 Ahmed Raza Khan
یا اس پر کچھ بڑھاؤ اور قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو
3 Ahmed Ali
یا اس پر زیادہ کر دو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو
4 Ahsanul Bayan
یا اس پر بڑھا دے (١) اور قرآن ٹھہر ٹھہر کر (صاف) پڑھا کرو (٢)
٤۔١ یعنی یہ قیام نصف رات سے کچھ کم (ثلث) یا کچھ زیادہ (دو ثلث) ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔ ٤۔٢ چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ آپ کی قرأت ترتیل کے ساتھ ہی تھی اور آپ نے اپنی امت کو بھی ترتیل کے ساتھ، یعنی ٹھہر ٹھہر پڑھنے کی تلقین کی ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
یا اس سے کچھ کم یا کچھ زیادہ اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو
6 Muhammad Junagarhi
یا اس پر بڑھا دے اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر (صاف) پڑھا کر
7 Muhammad Hussain Najafi
یا اس سے کچھ بڑھا دیجئے! اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر (اور واضح کر کے) پڑھا کیجئے! ۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یا کچھ زیادہ کردو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر باقاعدہ پڑھو
9 Tafsir Jalalayn
یا کچھ زیادہ اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو
10 Tafsir as-Saadi
﴿اَوْ زِدْ عَلَیْہِ﴾ یا نصف سے کچھ زیادہ، یعنی دو تہائی رات کے لگ بھگ ہو۔ ﴿ وَرَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًا﴾ ” اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو۔ “ کیونکہ ترتیل قرآن سے تدبر اور تفکر حاصل ہوتا ہے، اس سے دلوں میں تحریک پیدا ہوتی ہے، اس کی آیات کے ساتھ تعبد حاصل ہوتا ہے اور اس پر عمل کے لیے مکمل استعداد اور آمادگی پیدا ہوتی ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
ya uss say kuch ziyada kerlo , aur Quran ki tilawat itminan say saaf saaf kiya kero .