Skip to main content

اَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِيْلًا ۗ

Or
أَوْ
یا
add
زِدْ
زیادہ بڑھا دو
to it
عَلَيْهِ
اس پر
and recite
وَرَتِّلِ
اور آہستہ آہستہ پڑھو
the Quran
ٱلْقُرْءَانَ
قرآن کو
(with) measured rhythmic recitation
تَرْتِيلًا
آہستہ آہستہ پڑھنا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یا اس سے کچھ کم کر لو یا اس سے کچھ زیادہ بڑھا دو، اور قرآن کو خوب ٹھیر ٹھیر کر پڑھو

English Sahih:

Or add to it, and recite the Quran with measured recitation.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یا اس سے کچھ کم کر لو یا اس سے کچھ زیادہ بڑھا دو، اور قرآن کو خوب ٹھیر ٹھیر کر پڑھو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یا اس پر کچھ بڑھاؤ اور قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو

احمد علی Ahmed Ali

یا اس پر زیادہ کر دو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یا اس پر بڑھا دے (١) اور قرآن ٹھہر ٹھہر کر (صاف) پڑھا کرو (٢)

٤۔١ یعنی یہ قیام نصف رات سے کچھ کم (ثلث) یا کچھ زیادہ (دو ثلث) ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
٤۔٢ چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ آپ کی قرأت ترتیل کے ساتھ ہی تھی اور آپ نے اپنی امت کو بھی ترتیل کے ساتھ، یعنی ٹھہر ٹھہر پڑھنے کی تلقین کی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یا اس سے کچھ کم یا کچھ زیادہ اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یا اس پر بڑھا دے اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر (صاف) پڑھا کر

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یا اس سے کچھ بڑھا دیجئے! اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر (اور واضح کر کے) پڑھا کیجئے! ۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یا کچھ زیادہ کردو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر باقاعدہ پڑھو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یا اس پر کچھ زیادہ کر دیں اور قرآن خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کریں،