ہرگز (ایسا) نہ ہوگا، بے شک وہ ہماری آیتوں کا دشمن رہا ہے،
English Sahih:
No! Indeed, he has been toward Our verses obstinate.
1 Abul A'ala Maududi
ہرگز نہیں، وہ ہماری آیات سے عناد رکھتا ہے
2 Ahmed Raza Khan
ہرگز نہیں وہ تو میری آیتوں سے عناد رکھتا ہے،
3 Ahmed Ali
ہرگز نہیں بےشک وہ ہماری آیات کا سخت مخالف ہے
4 Ahsanul Bayan
نہیں نہیں (١) وہ ہماری آیتوں کا مخالف ہے۔
١٦۔١ یعنی میں اسے زیادہ نہیں دونگا۔ عنید اس شخص کو کہتے ہیں جو جاننے کے باوجود حق کی مخالفت کرے اور اس کو رد کرے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ یہ ہماری آیتیں کا دشمن رہا ہے
6 Muhammad Junagarhi
نہیں نہیں، وه ہماری آیتوں کا مخالف ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
ہرگز نہیں وہ تو ہماری آیتوں کا سخت مخالف ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ہرگز نہیں یہ ہماری نشانیوں کا سخت دشمن تھا
9 Tafsir Jalalayn
ایسا ہرگز نہیں ہوگا یہ ہماری آیتوں کا دشمن کا رہا ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿کَلَّا ﴾ یعنی معاملہ ایسا نہیں جیسا کہ وہ چاہتا ہے بلکہ وہ اس کے مطلوب ومقصود کے برعکس ہوگا۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ﴿ اِنَّہٗ کَانَ لِاٰیٰتِنَا عَنِیْدًا﴾ وہ ہماری آیتوں سے عناد رکھتا ہے، اس نے ان آیات کو پہچان کر ان کا انکار کردیا، ان آیات نے اسے حق کی طرف دعوت دی مگر اس نے ان کی اطاعت نہ کی ۔ اس نے صرف ان سے روگردانی کرنے اور منہ موڑنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ان کے خلاف جنگ کی اور ان کے ابطال کے لیے بھاگ دوڑ کی، اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس کے بارے میں فرمایا : ﴿ إِنَّهُ فَكَّرَ ﴾ یعنی اس نے اپنے دل میں غور کیا ﴿ وَقَدَّرَ ﴾ جس کے بارے میں غور کیا اس کو تجویز کیا تاکہ وہ ایسی بات کہے جس کے ذریعے سے وہ قرآن کا ابطال کرسکے۔
11 Mufti Taqi Usmani
hergiz nahi ! woh humari aayaton ka dushman ban gaya hai ,