بلکہ اِنسان اپنے (اَحوالِ) نفس پر (خود ہی) آگاہ ہوگا،
English Sahih:
Rather, man, against himself, will be a witness,
1 Abul A'ala Maududi
بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے
2 Ahmed Raza Khan
بلکہ آدمی خود ہی اپنے حال پر پوری نگاہ رکھتا ہے،
3 Ahmed Ali
بلکہ انسان اپنے اوپر خود شاہد ہے
4 Ahsanul Bayan
بلکہ انسان خود اپنے اوپر حجت ہے (١)۔
١٤۔١ یعنی اس کے اپنے ہاتھ، پاؤں، زبان اور دیگر اعضاء گواہی دیں گے، یا یہ مطلب ہے کہ انسان اپنے عیوب خود جانتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے
6 Muhammad Junagarhi
بلکہ انسان خود اپنے اوپر آپ حجت ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
بلکہ خود انسان اپنے حال کو خوب جانتا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
بلکہ انسان خود بھی اپنے نفس کے حالات سے خوب باخبر ہے
9 Tafsir Jalalayn
بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے بل الانسان علی نفسہ بصیرۃ، انسان کا اعمال نامہ اس کے سامنے رکھ دیا جائے گا مگر اس رکھنے کی غرض درحقیقت یہ نہیں ہوگی کہ مجرم کو اس کا جرم بتایا جائے بلکہ ایسا کرنا تو اس وجہ سے ضروری ہوگا کہ انصاف کے تقاضے برسر عدالت جرم کا ثبوت پیش کئے بغیر پورے نہیں ہوتے ورنہ ہر انسان خوب جانتا ہے کہ وہ خود کیا ہے ؟ اپنے آپ کو جاننے کے لئے وہ اس کا محتاج نہیں ہوتا کہ کوئی دوسرا اسے بتائے کہ وہ خود کیا ہے ؟ ایک جھوٹا دنیا بھر کو دھوکا دے سکتا ہے لیکن اسے خود کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے، ایک چور لاکھ حیلے بہانے اپنی چوری چھپانے کے لئے اختیار کرسکتا ہے مگر اس کے نفس سے تو یہ بات مخفی نہیں کہ وہ چور ہے، اس لئے آخرت کی عدالت میں پیش ہوتے وقت ہر کافر، ہر منافق، ہر فاسق، ہر فاجر اور ہر مجرم خود جانتا ہوگا کہ وہ کیا کر کے آیا ہے اور کس حیثیت میں آج اپنے خدا کے سامنے کھڑا ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰی نَفْسِہٖ بَصِیْرَۃٌ﴾ ” بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے۔“ یعنی گواہ اور محاسب ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
balkay insan khud apney aap say achi tarah waqif hoga ,