Skip to main content

اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِـوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِيْدُ مِنْكُمْ جَزَاۤءً وَّلَا شُكُوْرًا

"Only
إِنَّمَا
بیشک
we feed you
نُطْعِمُكُمْ
ہم کھلاتے ہیں تم کو
for (the) Countenance
لِوَجْهِ
ذات کے لیے
(of) Allah
ٱللَّهِ
اللہ کی
Not
لَا
نہیں
we desire
نُرِيدُ
ہم چاہتے
from you
مِنكُمْ
تم سے
any reward
جَزَآءً
کوئی بدلہ
and not
وَلَا
اور نہ
thanks
شُكُورًا
شکریہ

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

(اور اُن سے کہتے ہیں کہ) ہم تمہیں صرف اللہ کی خاطر کھلا رہے ہیں، ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ

English Sahih:

[Saying], "We feed you only for the face [i.e., approval] of Allah. We wish not from you reward or gratitude.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

(اور اُن سے کہتے ہیں کہ) ہم تمہیں صرف اللہ کی خاطر کھلا رہے ہیں، ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ان سے کہتے ہیں ہم تمہیں خاص اللہ کے لیے کھانا دیتےہیں تم سے کوئی بدلہ یا شکر گزاری نہیں مانگتے،

احمد علی Ahmed Ali

ہم جو تمہیں کھلاتے ہیں تو خاص الله کے لیے نہ ہمیں تم سے بدلہ لینا مقصود ہے اور نہ شکرگزاری

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہم تمہیں صرف اللہ تعالٰی کی رضامندی کے لئے کھلاتے ہیں نہ تم سے بدلہ چاہتے ہیں نہ شکرگزاری۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(اور کہتے ہیں کہ) ہم تم کو خالص خدا کے لئے کھلاتے ہیں۔ نہ تم سے عوض کے خواستگار ہیں نہ شکرگزاری کے (طلبگار)

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہم تو تمہیں صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لیے کھلاتے ہیں نہ تم سے بدلہ چاہتے ہیں نہ شکر گزاری

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(اور کہتے ہیں کہ) ہم تمہیں صرف اللہ کی خوشنودی کیلئے کھلاتے ہیں نہ تم سے کوئی جزا چاہتے ہیں اورنہ شکریہ۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ہم صرف اللہ کی مرضی کی خاطر تمہیں کھلاتے ہیں ورنہ نہ تم سے کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(اور کہتے ہیں کہ) ہم تو محض اللہ کی رضا کے لئے تمہیں کھلا رہے ہیں، نہ تم سے کسی بدلہ کے خواست گار ہیں اور نہ شکرگزاری کے (خواہش مند) ہیں،