تو اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کی (دوہری) سزا میں پکڑ لیا،
English Sahih:
So Allah seized him in exemplary punishment for the last and the first [transgression]..
1 Abul A'ala Maududi
آخرکار اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا
2 Ahmed Raza Khan
تو اللہ نے اسے دنیا و آخرت دونوں کے عذاب میں پکڑا
3 Ahmed Ali
پھر الله نے اس کو آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا
4 Ahsanul Bayan
تو (سب سے بلند و بالا) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کر لیا (١)
٢٥۔١ یعنی اللہ نے اس کی ایسی گرفت فرمائی کہ اسے دنیا میں آئندہ آنے والے فرمانوں کے لئے نشان عبرت بنا دیا اور قیامت کا عذاب اس کے علاوہ ہے، جو اسے وہاں ملے گا
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا
6 Muhammad Junagarhi
تو (سب سے بلند وباﻻ) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کرلیا
7 Muhammad Hussain Najafi
پس اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے (دوہرے) عذاب میں پکڑا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو خدا نے اسے دنیا و آخرت دونو ںکے عذاب کی گرفت میں لے لیا
9 Tafsir Jalalayn
تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا فاخذہ اللہ نکال الاخرۃ والاولی، ” نکال “ ایسے عذاب کو کہا جاتا ہے جس کو دیکھ کر دوسروں کو عبرت حاصل ہو، ” آخرۃ “ اور ” اولی “ کا مطلب مفسر علام نے جو لیا ہے وہ تحقیق و ترکیب کے زیر عنوان گزر چکا ہے، ملاحظہ فرما لیا جائے، بعض حضرات نے نکال الآخرۃ سے فرعون کے لئے عذاب آخرت مراد لیا ہے، اور نکال اولی سے مراد وہ عذاب ہے جو دنیا میں اس کی پوری قوم کو غرق دریا ہوجانے سے پہنچا۔ (معارف)
10 Tafsir as-Saadi
﴿ فَاَخَذَہُ اللّٰہُ نَکَالَ الْاٰخِرَۃِ وَالْاُوْلٰی﴾ ” پس اللہ نے اس کو دنیا وآخرت کے عذاب میں پکڑ لیا۔“ یعنی اللہ تعالیٰ نے اس کی سزا کو دنیا اور آخرت کے عذاب کے لیے دلیل، تنبیہ اور اس کو بیان کرنے والی بنایا۔
11 Mufti Taqi Usmani
nateeja yeh huwa kay Allah ney ussay aakhirat aur duniya kay azab mein pakar liya .