اور اُسی نے آسمانی خلا کی رات کو (یعنی سارے خلائی ماحول کو مثلِ شب) تاریک بنایا، اور (اِس خلا سے) ان (ستاروں) کی روشنی (پیدا کر کے) نکالی،
English Sahih:
And He darkened its night and extracted its brightness.
1 Abul A'ala Maududi
اور اُس کی رات ڈھانکی اور اُس کا دن نکالا
2 Ahmed Raza Khan
اس کی رات اندھیری کی اور اس کی روشنی چمکائی
3 Ahmed Ali
اور اس کی رات اندھیری کی اور اس کے دن کو ظاہر کیا
4 Ahsanul Bayan
اسکی رات کو تاریک بنایا اسکے دن کو روشن بنایا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی
6 Muhammad Junagarhi
اسکی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو نکالا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اس کی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو ظاہر کیا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس کی رات کو تاریک بنایا ہے اور دن کی روشنی نکال دی ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی واغطش لیلھا، اغطش بمعنی اظلم اور اخرج کا مطلب ہے ابرز، اور نھار کی جگہ ضحھا اس لئے کہا کہ چاشت کا وقت سب سے اچھا اور عمدہ ہے مطلب یہ ہے کہ دن کو سورج کے ذریعہ روشن کیا۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَاَغْطَشَ لَیْلَہَا﴾ یعنی اللہ تعالیٰ رات کو تاریک کرتا ہے تو یہ تاریکی آسمان کے تمام کناروں تک پھیل جاتی ہے اور روئے زمین کو تاریک کردیتی ہے ﴿وَاَخْرَجَ ضُحٰیہَا﴾ یعنی جب اللہ تعالیٰ سورج کو لے کر آتا ہے تو روئے زمین پر عظیم روشنی ظاہر کرتا ہے تو لوگ اپنے دینی اور دنیاوی کاموں کے لیے پھیل جاتے ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur uss ki raat ko andheri banaya hai , aur uss kay din ki dhoop bahir nikal di hai ,