پس آپ نصیحت فرماتے رہیے بشرطیکہ نصیحت (سننے والوں کو) فائدہ دے،
English Sahih:
So remind, if the reminder should benefit;
1 Abul A'ala Maududi
لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو
2 Ahmed Raza Khan
تو تم نصیحت فرماؤ اگر نصیحت کام دے
3 Ahmed Ali
پس آپ نصیحت کیجیئے اگر نصیحت فائدہ دے
4 Ahsanul Bayan
تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائدہ دے۔ (۱)
۹۔۱یعنی وعظ ونصیحت وہاں کریں جہاں محسوس ہو کہ فائدہ مند ہوگی، یہ وعظ ونصیحت اور تعلیم کے لیے ایک اصول اور ادب بیان فرمایا۔ امام شوکانی کے نزدیک مفہوم یہ ہے کہ آپ نصیحت کرتے رہیں،چاہے فائدہ دے یا نہ دے، کیونکہ انداز و تبلیغ دونوں صورتوں میں آپ کے لیے ضروری تھی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو
6 Muhammad Junagarhi
تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے
7 Muhammad Hussain Najafi
پس آپ(ص) نصیحت کیجئے اگر نصیحت کچھ فائدہ پہنچائے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
لہذا لوگوں کوسمجھاؤ اگر سمجھانے کا فائدہ ہو
9 Tafsir Jalalayn
سو جہاں تک نصحیت کے نافع (ہونے کی امید) ہو نصحیت کرتے رہو فذکر ان نفعت الذکری یعنی وعظ و نصیحت وہاں کریں کہ جہاں محسوس ہو کہ نصیحت فائدہ مند ہوگی، یہ وعظ و نصیحت کا ایک اصول اور ادب بیان فرما دیا۔ (ابن کثیر)
10 Tafsir as-Saadi
﴿ فَذَکِّرْ﴾ پس آپ اللہ تعالیٰ کی شریعت اور اس کی آیات کے ذریعے سے نصیحت کرتے رہیے ﴿اِنْ نَّفَعَتِ الذِّکْرٰی﴾ ” اگر نصیحت فائدہ دے۔“ یعنی جب تک کہ تذکیر قابل قبول اور نصیحت سنی جاتی ہو، خواہ اس نصیحت سے پورا مقصد حاصل ہوتا ہو یا اس کا کچھ حصہ۔ آیت کریمہ کا مفہوم مخالف یہ ہے کہ اگر نصیحت فائدہ نہ دے ، یعنی جس کو نصیحت کی گئی ہے وہ شر میں اور بڑھ جائے یا اس میں بھلائی کم ہوجائے تو آپ نصیحت پر مامور نہیں بلکہ تب آپ نصیحت نہ کرنے پر مامور ہیں۔ پس نصیحت کے ضمن میں لوگ دو اقسام میں منقسم ہیں : نصیحت سے فائدہ اٹھانے والے اور نصیحت سے فائدہ نہ اٹھانے والے۔ رہے فائدہ اٹھانے والے تو اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں ان کا ذکر کیا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
lehaza tum naseehat kiye jao , agar naseehat ka faeeda ho .