٤۔۱یعنی کافروں کے چہرے، خاشعۃ جھکے ہوئے، پست اور ذلیل، جیسے نمازی، نماز کی حالت میں عاجزی سے جھکا ہوتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے
6 Muhammad Junagarhi
اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
اس دن کچھ چہرے ذلیل (اترے ہوئے) ہوں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس دن بہت سے چہرے ذلیل اور رسوا ہوں گے
9 Tafsir Jalalayn
اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے وجوہ یومئذ خاشعۃ یہاں ” چہرے “ کا لفظ اشخاص کے معنی میں اسعتمال ہوا ہے، اس لئے کہ انسانی جسم کی نمایاں ترین چیز چہرہ ہے اور انسان پر اچھی بری کیفیات کا اثر اولاً چہر ہے ہی پر نمایاں ہوتا ہے، اس لئے ” کچھ لوگ “ کہنے کے بجائے ” کچھ چہرے “ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
جہنمیوں کے وصف میں فرمایا : ﴿وُجُوْہٌ یَّوْمَیِٕذٍ﴾ اس دن یعنی قیامت کے دن بہت سے چہرے ﴿خَاشِعَۃٌ﴾ ذلت، فضیحت اور رسوائی کی وجہ سے جھکے ہوئے ہوں گے۔