Skip to main content

وَلَوْ اَنَّهُمْ رَضُوْا مَاۤ اٰتٰٮهُمُ اللّٰهُ وَرَسُوْلُهٗۙ وَقَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ سَيُؤْتِيْنَا اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ وَ رَسُوْلُهٗۙ اِنَّاۤ اِلَى اللّٰهِ رٰغِبُوْنَ

And if
وَلَوْ
اور اگر
[that] they
أَنَّهُمْ
بیشک وہ
(were) satisfied
رَضُوا۟
وہ راضی ہوجائیں
(with) what
مَآ
جو
Allah gave them
ءَاتَىٰهُمُ
دیا ان کو
Allah gave them
ٱللَّهُ
اللہ نے
and His Messenger
وَرَسُولُهُۥ
اور اس کے رسول نے
and said
وَقَالُوا۟
اور وہ کہیں
"Sufficient for us
حَسْبُنَا
کافی ہے ہم کو
(is) Allah
ٱللَّهُ
اللہ
Allah will give us
سَيُؤْتِينَا
عنقریب دے گا ہم کو
Allah will give us
ٱللَّهُ
اللہ
of
مِن
سے
His Bounty
فَضْلِهِۦ
اپنے فضل (سے)
and His Messenger
وَرَسُولُهُۥٓ
اور اس کا رسول
Indeed, we
إِنَّآ
بیشک ہم
to
إِلَى
طرف
Allah
ٱللَّهِ
اللہ کی
turn our hopes"
رَٰغِبُونَ
رغبت کرنے والے ہیں

طاہر القادری:

اور کیا ہی اچھا ہوتا اگر وہ لوگ اس پر راضی ہو جاتے جو ان کو اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عطا فرمایا تھا اور کہتے کہ ہمیں اللہ کافی ہے۔ عنقریب ہمیں اللہ اپنے فضل سے اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مزید) عطا فرمائے گا۔ بیشک ہم اللہ ہی کی طرف راغب ہیں (اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی کا واسطہ اور وسیلہ ہے، اس کا دینا بھی اللہ ہی کا دینا ہے۔ اگر یہ عقیدہ رکھتے اور طعنہ زنی نہ کرتے تو یہ بہتر ہوتا،

English Sahih:

If only they had been satisfied with what Allah and His Messenger gave them and said, "Sufficient for us is Allah; Allah will give us of His bounty, and [so will] His Messenger; indeed, we are desirous toward Allah," [it would have been better for them].

1 Abul A'ala Maududi

کیا اچھا ہوتا کہ اللہ اور رسولؐ نے جو کچھ بھی انہیں دیا تھا اس پر وہ راضی رہتے اور کہتے کہ "اللہ ہمارے لیے کافی ہے، وہ اپنے فضل سے ہمیں بہت کچھ دے گا اور اس کا رسول بھی ہم پر عنایت فرمائے گا، ہم اللہ ہی کی طرف نظر جمائے ہوئے ہیں"