اللہ نے ارشاد فرمایا: یہ (اخلاص ہی) راستہ ہے جو سیدھا میرے در پر آتا ہے،
English Sahih:
[Allah] said, "This is a path [of return] to Me [that is] straight.
1 Abul A'ala Maududi
فرمایا "یہ راستہ ہے جو سیدھا مجھ تک پہنچتا ہے
2 Ahmed Raza Khan
فرمایا یہ راستہ سیدھا میری طرف آتا ہے،
3 Ahmed Ali
فرمایا یہ راستہ مجھ پر سیدھا ہے
4 Ahsanul Bayan
ارشاد ہوا کہ ہاں یہی مجھ تک پہنچنے کی سیدھی راہ ہے (١)
٤١۔١ یعنی تم سب کو بالآخر میرے پاس ہی لوٹ آنا ہے، جنہوں نے میرا اور میرے رسولوں کا اتباع کیا ہوگا، میں انہیں اچھی جزا دوں گا اور جو شیطان کے پیچھے لگ کر گمراہی کے راستے پر چلتا رہا ہوگا اسے سخت سزا دوں گا جو جہنم کی صورت میں تیار ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(خدا نے) فرمایا کہ مجھ تک (پہنچنے کا) یہی سیدھا رستہ ہے
6 Muhammad Junagarhi
ارشاد ہوا کہ ہاں یہی مجھ تک پہنچنے کی سیدھی راه ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
فرمایا یہ سیدھا راستہ ہے مجھ تک پہنچنے والا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ارشاد ہوا کہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے
9 Tafsir Jalalayn
(خدا نے) فرمایا کہ مجھ تک (پہنچنے کا) یہی سیدھا راستہ ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿هَـٰذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ﴾ ” یہ راستہ ہے مجھ تک سیدھا“ یعنی یہ راستہ معتدل، مجھ تک اور میرے عزت والے گھر تک پہنچاتا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
Allah ney farmaya : yeh hai woh seedha raasta jo mujh tak phonchta hai .