اور ہم اس دن دوزخ کو کافروں کے سامنے بالکل عیاں کر کے پیش کریں گے،
English Sahih:
And We will present Hell that Day to the disbelievers, on display –
1 Abul A'ala Maududi
اور وہ دن ہوگا جب ہم جہنم کو کافروں کے سامنے لائیں گے
2 Ahmed Raza Khan
اور ہم اس دن جہنم کافروں کے سامنے لائیں گے
3 Ahmed Ali
اور ہم دوزخ کو اس دن کافروں کے سامنے پیش کریں گے
4 Ahsanul Bayan
اس دن ہم جہنم (بھی) کافروں کے سامنے لا کھڑا کر دیں گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور اُس روز جہنم کو کافروں کے سامنے لائیں گے
6 Muhammad Junagarhi
اس دن ہم جہنم کو (بھی) کافروں کے سامنے ﻻکھڑا کر دیں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اس دن ہم دوزخ کو کافروں کے سامنے پیش کر دیں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اس د ن جہّنم کو کافرین کے سامنے باقاعدہ پیش کیا جائے گا
9 Tafsir Jalalayn
اور اس روز جہنم کو کافروں کے سامنے لائیں گے
10 Tafsir as-Saadi
اسی لئے فرمایا : ﴿وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِّلْكَافِرِينَ عَرْضًا ﴾ ” اور دکھلا دیں گے ہم جہنم اس دن کافروں کو سامنے“ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ ﴾ (لشعراء : 26 ؍91) ” اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لایا جائے گا۔“ یعنی کفار کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ یہ ان کا ٹھکانہ بنے اور تاکہ کفار جہنم کی بیڑیوں، اس کی بھڑکتی ہوئی آگ، اس کے ابلتے ہوئے پانی اور اس کی ناقابل برداشت سردی سے متمتع ہوں اور اس کے عذاب کا مزا چکھیں جس سے دل گونگے اور کان بہرے ہوجائیں گے یہ ان کے اعمال کا نتیجہ اور ان کے افعال کی جزا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur uss din hum dozakh ko unn kafiron kay samney khuli aankhon ley ayen gay ,
12 Tafsir Ibn Kathir
جہنم کو دیکھ کر۔ کافر جہنم میں جانے سے پہلے جہنم کو اور اس کے عذاب کو دیکھ لیں گے اور یہ یقین کر کے کہ وہ اسی میں داخل ہونے والے ہیں داخل ہونے سے پہلے ہی جلنے کڑھنے لگیں گے غم ورنج ڈر خوف کے مارے گھلنے لگیں گے۔ صحیح مسلم شریف کی حدیث میں ہے کہ جہنم کو قیامت کے دن گھسیٹ کر لایا جائے گا جس کی ستر ہزار لگامیں ہونگی ہر ایک لگام پر ستر ستر ہزار فرشتے ہوں گے۔ یہ کافر دنیا کی ساری زندگی میں اپنی آنکھوں اور کانوں کے بیکار کئے بیٹھے رہے، نہ حق دیکھا، نہ حق سنا نہ مانا نہ عمل کیا۔ شیطان کا ساتھ دیا اور رحمان کے ذکر سے غفلت برتی۔ اللہ کے احکام اور ممانعت کو پس پشت ڈالے رہے۔ یہی سمجھتے رہے کہ ان کے جھوٹے معبود ہی انہیں سارے نفع پہنچائیں گے اور کل سختیاں دور کریں گے۔ محض غلظ خیال ہے بلکہ وہ تو ان کی عبادت کے بھی منکر ہوجائیں گے اور ان کے دشمن بن کر کھڑے ہوں گے۔ ان کافروں کی منزل تو جہنم ہی ہے جو ابھی سے تیار ہے۔