١٣٨۔١ جب انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ ہم تو اپنا آبائی دین نہیں چھوڑیں گے، تو اس میں عقیدہ آخرت کا انکار بھی تھا۔ اس لئے انہوں نے عذاب میں مبتلا ہونے کا بھی انکار کیا۔ کیونکہ عذاب الٰہی کا اندیشہ تو اسے ہوتا ہے جو اللہ کو مانتا اور روز جزا کو تسلیم کرتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور ہم پر کوئی عذاب نہیں آئے گا
6 Muhammad Junagarhi
اور ہم ہرگز عذاب نہیں دیے جائیں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور ہم کبھی عذاب میں مبتلا ہونے والے نہیں ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہم پر عذاب ہونے والا نہیں ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور ہم پر کوئی عذاب نہیں آئے گا
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ﴾’ ’ اور ہم پر کوئی عذاب نہیں آئے گا۔“ یہ گویا ان کی طرف سے قیامت کا انکار یا اپنے نبی کو اس کی رائے سے ہٹانے کی کوشش یا اس کے ساتھ استہزا ہے اور اگر ہم فرض کرلیں کہ ہمیں مرنے کے بعد دوبارہ اٹھایا بھی گیا تو جس طرح ہمیں دنیا میں نعمتوں سے نوازا گیا ہے اسی طرح ہمیں دوسری زندگی میں بھی نعمتیں عطا ہوتی رہیں گے۔