(ہمارا مدعا یہ ہے) کہ تو بنی اسرائیل کو (آزادی دے کر) ہمارے ساتھ بھیج دے،
English Sahih:
[Commanded to say], "Send with us the Children of Israel."'"
1 Abul A'ala Maududi
کہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے"
2 Ahmed Raza Khan
کہ تو ہما رے ساتھ بنی اسرائیل کو چھوڑ دے
3 Ahmed Ali
یہ کہ ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے
4 Ahsanul Bayan
کہ تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل روانہ کر دے (١)
١٧۔١ یعنی ایک بات یہ کہو کہ ہم تیرے پاس اپنی مرضی سے نہیں آئے ہیں بلکہ رب العالمین کے نمائندے اور اس کے رسول کی حیثیت سے آئے ہیں اور دوسری بات یہ کہ تو نے (چار سو سال سے) بنی اسرائیل غلام بنا رکھا ہے، ان کو آزاد کر دے تاکہ میں انہیں شام کی سرزمین پر لے جاویں، جس کا اللہ نے وعدہ کیا ہوا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(اور اس لئے آئے ہیں) کہ آپ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیں
6 Muhammad Junagarhi
کہ تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو روانہ کردے
7 Muhammad Hussain Najafi
کہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کہ بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے
9 Tafsir Jalalayn
اور اس لئے آئے ہیں کہ آپ بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے کی اجازت دیں
10 Tafsir as-Saadi
﴿ أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ ﴾ “ یہ کہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ بھیج دے۔“ ان کو تعذیب اور ایذا دینا چھوڑ دے اور ان پر سے اپنی غلامی کا جوا اٹھالے تاکہ وہ اپنے رب کی عبادت کرسکیں اور اپنے امور دین کو قائم کرسکیں۔ جب حضرت موسیٰ اور ہارون علیہما السلام فرعون کے پاس آئے اور وہ سب کچھ اس سے کہہ دیا جس کا اللہ تعالیٰ نے ان کو حکم دیا تھا۔ مگر فرعون ایمان نہ لایا اور نہ اس میں کسی قسم کی نرمی ہی پیدا ہوئی بلکہ اس نے موسیٰ علیہ السلام کی مخالفت شروع کردی۔ کہنے لگا:
11 Mufti Taqi Usmani
. ( aur yeh paygham laye hain ) kay tum bano Israel ko humaray sath bhej do .