(شعیب علیہ السلام نے) فرمایا: میرا رب ان (کارستانیوں) کو خوب جاننے والا ہے جو تم انجام دے رہے ہو،
English Sahih:
He said, "My Lord is most knowing of what you do."
1 Abul A'ala Maududi
شعیبؑ نے کہا "میرا رب جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو"
2 Ahmed Raza Khan
فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے کوتک (کرتوت) ہیں
3 Ahmed Ali
کہا میرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
4 Ahsanul Bayan
کہا کہ میرا رب خوب جاننے والا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو (١)
١٨٨۔١ یعنی تم جو کفر و شرک کر رہے ہو، سب اللہ کے علم میں ہے اور وہی اس کی جزا تمہیں دے گا، اگر چاہے گا تو دنیا میں بھی دے دے گا، یہ عذاب اور سزا اس کے اختیار میں ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
شعیب نے کہا کہ جو کام تم کرتے ہو میرا پروردگار اس سے خوب واقف ہے
6 Muhammad Junagarhi
کہاکہ میرا رب خوب جاننے واﻻ ہے جو کچھ تم کر رہے ہو
7 Muhammad Hussain Najafi
آپ نے کہا میرا پروردگار بہتر جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے
9 Tafsir Jalalayn
(شعیب نے) کہا کام جو تم کرتے ہو میرا پروردگار اس سے خوب واقف ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿قَالَ﴾ شعیب علیہ السلام نے کہا : ﴿ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ﴾ ” تم جو کام کرتے ہو، میرا رب اس سے خوف واقف ہے۔“ یعنی میرا رب نزول عذاب اور وقوع معجزات کے بارے میں جانتا ہے۔ میں وہ ہستی نہیں جو اپنی طرف سے تمہیں یہ معجزات دکھاؤں یا تم پر کوئی عذاب نازل کروں مجھ پر اس کے سوا کوئی ذمہ داری نہیں کہ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا دوں اور تمہاری خیر خواہی کروں۔ سو میں نے اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچا دیا۔ معجزات کو میرا رب لے کر آتا ہے جو تمہارے اعمال و احوال سے واقف ہے جو تمہارا حساب لے گا اور تمہیں تمہارے اعمال کی جزا دے گا۔
11 Mufti Taqi Usmani
shoaib ney kaha : mera perwerdigar khoob janta hai kay tum kiya ker-rahey ho .