Skip to main content

ذِكْرٰى ۚ وَمَا كُنَّا ظٰلِمِيْنَ

(To) remind
ذِكْرَىٰ
نصیحت کے طور پر
and not
وَمَا
اور نہ
We are
كُنَّا
تھے ہم
unjust
ظَٰلِمِينَ
ظالم

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور ہم ظالم نہ تھے

English Sahih:

As a reminder; and never have We been unjust.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور ہم ظالم نہ تھے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

نصیحت کے لیے، اور ہم ظلم نہیں کرتے

احمد علی Ahmed Ali

نصیحت دینے کے لیے اور ہم ظالم نہیں تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

نصیحت کے طور پر اور ہم ظلم کرنے والے نہیں ہیں (١)

٢٠٩۔١ یعنی ارسال رسل اور انزار کے بغیر اگر ہم کسی بستی کو ہلاک کر دیتے تو یہ ظلم ہوتا، تاہم ہم نے ایسا ظلم نہیں کیا بلکہ عدل کے تقاضوں کے مطابق ہم نے پہلے ہر بستی میں رسول بھیجے، جنہوں نے اہل بستی کو عذاب الٰہی سے ڈرایا اور اس کے بعد جب انہوں نے پیغمبر کی بات نہیں مانی، تو ہم نے انہیں ہلاک کیا۔ یہی مضمون بنی اسرائیل۔ ١٥ اور قصص۔٥٩ وغیرہ میں بھی بیان کیا گیا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

نصیحت کردیں اور ہم ظالم نہیں ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

نصیحت کے طور پر اور ہم ﻇلم کرنے والے نہیں ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

نصیحت اور یاد دہانی کیلئے! اور ہم کبھی ظالم نہیں تھے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ ایک یاد دہانی تھی اور ہم ہرگز ظلم کرنے والے نہیں ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(اور یہ بھی) نصیحت کے لئے اور ہم ظالم نہ تھے،