مگر وہی شخص (نفع مند ہوگا) جو اللہ کی بارگاہ میں سلامتی والے بے عیب دل کے ساتھ حاضر ہوا،
English Sahih:
But only one who comes to Allah with a sound heart."
1 Abul A'ala Maududi
بجز اس کے کہ کوئی شخص قلب سلیم لیے ہوئے اللہ کے حضور حاضر ہو"
2 Ahmed Raza Khan
مگر وہ جو اللہ کے حضور حاضر ہوا سلامت دل لے کر
3 Ahmed Ali
مگر جو الله کے پاس پاک دل لے کر آیا
4 Ahsanul Bayan
لیکن فائدہ والا وہی ہوگا جو اللہ تعالٰی کے سامنے بےعیب دل لے کر جائے (١)
٨٩۔١ قلب سلیم یا بےعیب دل سے مراد وہ دل ہے جو شرک سے پاک ہو۔ یعنی کلب مومن۔ اس لئے کافر اور منافق کا دل مریض ہوتا ہے۔ بعض کہتے ہیں، بدعت سے خالی اور سنت پر مطمئن دل، بعض کے نزدیک دنیا کے مال متاع کی محبت سے پاک دل اور بعض کے نزدیک، جہالت کی تاریکیوں اور اخلاقی ذلالتوں سے پاک دل۔ یہ سارے مفہوم بھی صحیح ہو سکتے ہیں۔ اس لئے کہ قلب مومن مذکورہ تمام برائیوں سے پاک ہوتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ہاں جو شخص خدا کے پاس پاک دل لے کر آیا (وہ بچ جائے گا)
6 Muhammad Junagarhi
لیکن فائده واﻻ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور سوائے اس کے جو اللہ کی بارگاہ میں قلبِ سلیم کے ساتھ حاضر ہوگا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
مگر وہ جو قلب سلیم کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو
9 Tafsir Jalalayn
ہاں جو شخص خدا کے پاس پاک دل لے کر آیا (وہ بچ جائے گا )
10 Tafsir as-Saadi
بلکہ اس روز مجھے سعادت مند بنانا جس روز ﴿يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ إِلَّا مَنْ أَتَى اللّٰـهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ﴾ ” مال کچھ فائدہ دے گا نہ بیٹے، ہاں جو شخص اللہ کے ہاں پاک دل لے کر آئے گا۔“ پس یہی وہ چیز ہے جو تیرے ہاں اس کے لئے فائدہ مند ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کے ذریعے سے بندہ عذاب سے نجات پا سکے گا اور ثواب جزیل کا مستحق ٹھہرے گا۔ قلب سلیم سے مراد وہ دل ہے جو شرک، شک و شبہ، شر کی محبت اور بدعت و معاصی پر اصرار سے پاک اور محفوظ ہو۔ متذکرہ صدر امور سے قلب کا سلامت اور محفوظ ہونا اس بات کو مستلزم ہے کہ وہ ان کی اضداد یعنی اخلاص، علم، یقین، خیر کی محبت اور قلب کے اس مزین ہونے جیسی صفات سے متصف ہو، نیز اس کا ارادہ اور محبت اللہ تعالیٰ کی محبت کے تابع اور اس کی خواہشات اللہ تعالیٰ کی شریعت کے تابع ہوں۔
11 Mufti Taqi Usmani
haan jo shaks Allah kay paas salamti wala dil ley ker aaye ga , ( uss ko nijat milay gi )