Skip to main content

وَقَالَتْ لِاُخْتِهٖ قُصِّيْهِۖ فَبَصُرَتْ بِهٖ عَنْ جُنُبٍ وَّهُمْ لَا يَشْعُرُوْنَۙ

And she said
وَقَالَتْ
اور اس نے کہا
to his sister
لِأُخْتِهِۦ
اس کی بہن سے
"Follow him"
قُصِّيهِۖ
پیچھے چلی جا اس کے
So she watched
فَبَصُرَتْ
پھر وہ دیکھتی رہی
him
بِهِۦ
اس کو
from
عَن
سے
a distance
جُنُبٍ
دور (سے)
while they
وَهُمْ
اور وہ
(did) not
لَا
نہ
perceive
يَشْعُرُونَ
شعور رکھتے تھے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اُس نے بچے کی بہن سے کہا اس کے پیچھے پیچھے جا چنانچہ وہ الگ سے اس کو اس طرح دیکھتی رہی کہ (دشمنوں کو) اس کا پتہ نہ چلا

English Sahih:

And she said to his sister, "Follow him"; so she watched him from a distance while they perceived not.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اُس نے بچے کی بہن سے کہا اس کے پیچھے پیچھے جا چنانچہ وہ الگ سے اس کو اس طرح دیکھتی رہی کہ (دشمنوں کو) اس کا پتہ نہ چلا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اس کی ماں نے اس کی بہن سے کہا اس کے پیچھے چلی جا تو وہ اسے دور سے دیکھتی رہی اور ان کو خبر نہ تھی

احمد علی Ahmed Ali

اور اس کی بہن سے کہا اس کے پیچھے چلی جا پھر اسے اجنبی ہو کر دیکھتی رہی اور انہیں خبر نہ ہوئی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

موسٰی علیہ السلام کی والدہ نے اس کی بہن (١) سے کہا کہ تو اس کے پیچھے پیچھے جا، تو وہ اسے دور ہی دور سے دیکھتی رہی (٢) اور فرعون کو اس کا علم نہ ہوا۔

١١۔١ موسیٰ کی بہن کا نام مریم بنت عمران تھا جس طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا مریم بنت عمران تھیں نام اور ولدیت دونوں میں اتحاد تھا۔
١١۔٢ چنانچہ وہ دریا کے کنارے کنارے، دیکھتی رہی تھی، حتّٰی کہ اس نے دیکھ لیا کہ اسکا بھائی فرعون کے محل میں چلا گیا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اس کی بہن سے کہا کہ اس کے پیچھے پیچھے چلی جا تو وہ اُسے دور سے دیکھتی رہی اور ان (لوگوں) کو کچھ خبر نہ تھی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

موسیٰ (علیہ السلام) کی والده نے اس کی بہن سے کہا کہ تو اس کے پیچھے پیچھے جا، تو وه اسے دور ہی دور سے دیکھتی رہی اور فرعونیوں کو اس کا علم بھی نہ ہوا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ہم نے اس (بچہ) کی بہن سے کہا کہ تو اس کے پیچھے پیچھے جا۔ چنانچہ وہ دور سے اسے دیکھتی رہی جبکہ ان لوگوں کو خبر بھی نہ ہوئی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور انہوں نے اپنی بہن سے کہا کہ تم بھی ان کا پیچھا کرو تو انہوں نے دور سے موسٰی کو دیکھا جب کہ ان لوگوں کو اس کا احساس بھی نہیں تھا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور (موسٰی علیہ السلام کی والدہ نے) ان کی بہن سے کہا کہ (ان کا حال معلوم کرنے کے لئے) ان کے پیچھے جاؤ سو وہ انہیں دور سے دیکھتے رہے اور وہ لوگ (بالکل) بے خبر تھے،