ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْكُمْ وَاَنَّ اللّٰهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یہ تمہارے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہے، اللہ اپنے بندوں کے لیے ظالم نہیں ہے
English Sahih:
That is for what your hands have put forth and because Allah is not ever unjust to [His] servants."
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یہ تمہارے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہے، اللہ اپنے بندوں کے لیے ظالم نہیں ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
یہ بدلا ہے اس کا جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور اللہ بندوں پر ظلم نہیں کرتا،
احمد علی Ahmed Ali
یہ اس چیز کے بدلےہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور الله بندوں پر ظلم نہیں کرتا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
یہ تمہارے پیش کردہ اعمال کا بدلہ ہے اور اللہ تعالٰی اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
یہ ان کاموں کی سزا ہے جو تمہارے ہاتھ آگے بھیجتے رہے ہیں اور خدا تو بندوں پر مطلق ظلم نہیں کرتا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
یہ تمہارے پیش کرده اعمال کا بدلہ ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر ﻇلم کرنے واﻻ نہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
یہ بدلہ ہے اس کا جو تمہارے ہاتھوں نے (زاد سفر کے طور پر) آگے بھیجا ہے اور یقینا اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس لئے کہ تم نے پہلے ہی اس کے اسباب فراہم کرلئے ہیں اور خدا اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو تمہارے ہاتھ خود آگے بھیج چکے ہیں اور بیشک اللہ بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے،