Skip to main content

اِنِّىْۤ اِذًا لَّفِىْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ

Indeed I
إِنِّىٓ
بیشک میں
then
إِذًا
تب
surely would be in
لَّفِى
البتہ
an error
ضَلَٰلٍ
گمراہی میں ہوں گا
clear
مُّبِينٍ
کھلی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اگر میں ایسا کروں تو میں صریح گمراہی میں مبتلا ہو جاؤں گا

English Sahih:

Indeed, I would then be in manifest error.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اگر میں ایسا کروں تو میں صریح گمراہی میں مبتلا ہو جاؤں گا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک جب تو میں کھلی گمراہی میں ہو

احمد علی Ahmed Ali

بے شک تب میں صریح گمراہی میں ہوں گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پھر تو یقیناً کھلی گمراہی میں ہوں (١)۔

٢٤۔١ یعنی اگر میں بھی تمہاری طرح اللہ کو چھوڑ کر ایسے بے اختیار اور بےبس معبودوں کی عبادت شروع کر دوں، تو میں بھی کھلی گمراہی میں جا گروں گا۔ یا ضلال یہاں حسران کے معنی میں ہے، یعنی یہ تو نہایت واضح خسارے کا سودا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تب تو میں صریح گمراہی میں مبتلا ہوگیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پھر تو میں یقیناً کھلی گمراہی میں ہوں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(اگر میں ایسا کروں) تو میں اس وقت کھلی ہوئی گمراہی میں مبتلا ہوں گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

میں تو اس وقت کھلی ہوئی گمراہی میں ہوجاؤں گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بے شک تب تو میں کھلی گمراہی میں ہوں گا،