اس کے خوشے ایسے ہیں گویا (بدنما) شیطانوں کے سَر ہوں،
English Sahih:
Its emerging fruit as if it was heads of the devils.
1 Abul A'ala Maududi
اُس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر
2 Ahmed Raza Khan
اس کا شگوفہ جیسے دیووں کے سر
3 Ahmed Ali
اس کا پھل گویا کہ سانپوں کے پھن ہیں
4 Ahsanul Bayan
جسکے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں (١)۔
٦٥۔١ اسے قباحت میں شیطانوں کے سروں سے تشبیہ دی، جس طرح اچھی چیز کے بارے میں کہتے ہیں گویا کہ وہ فرشتہ ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اُس کے خوشے ایسے ہوں گے جیسے شیطانوں کے سر
6 Muhammad Junagarhi
جس کے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
اس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس کے پھل ایسے بدنما ہیں جیسے شیطانوں کے سر
9 Tafsir Jalalayn
اس کے خوشے ایسے ہوں گے جیسے شیطانوں کے سر
10 Tafsir as-Saadi
بے شک اس کا پھل ﴿ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ﴾ ” شیطانوں کے سر“ کے مانند ہے۔ پس اس کے ذائقے کے بارے میں مت پوچھ کہ یہ جہنمیوں کے پیٹ میں جا کر کیا کرے گا۔ وہ اس سے بچ سکیں گے نہ جان چھڑا سکیں گے۔