بے شک ہم نے اُن کو آخرت کے گھر کی یاد کی خاص (خصلت) کی وجہ سے چن لیا تھا،
English Sahih:
Indeed, We chose them for an exclusive quality: remembrance of the home [of the Hereafter].
1 Abul A'ala Maududi
ہم نے اُن کو ایک خالص صفت کی بنا پر برگزیدہ کیا تھا، اور وہ دار آخرت کی یاد تھی
2 Ahmed Raza Khan
بیشک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد ہے
3 Ahmed Ali
بے شک ہم نے انہیں ایک خاص فضیلت دی یعنی ذکر آخرت کے لیے چن لیا تھا
4 Ahsanul Bayan
ہم نے انہیں ایک خاص بات یعنی آخرت کی یاد کے ساتھ مخصوص کر دیا تھا۔
٤٦۔١ یعنی ہم نے ان کو آخرت کی یاد کے لئے چن لیا تھا، چنانچہ آخرت ہر وقت ان کے سامنے رہتی تھی (آخرت کا ہر وقت استحضار، یہ بھی اللہ کی ایک بڑی نعمت اور زاہد و تقویٰ کی بنیاد) یا وہ لوگوں کو آخرت اور اللہ کی طرف بلانے میں کوشاں رہتے تھے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ہم نے ان کو ایک (صفت) خاص (آخرت کے) گھر کی یاد سے ممتاز کیا تھا
6 Muhammad Junagarhi
ہم نے انہیں ایک خاص بات یعنی آخرت کی یاد کے ساتھ مخصوص کر دیا تھا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور ہم نے ان کو ایک خاص صفت کے ساتھ مخصوص کیا تھا اور وہ آخرت کی یاد تھی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ہم نے ان کو آخرت کی یاد کی صفت سے ممتاز قرار دیا تھا
9 Tafsir Jalalayn
ہم نے ان کو ایک (صفت) خاص (آخرت کے) گھر کی یاد سے ممتاز کیا تھا
10 Tafsir as-Saadi
﴿ إِنَّا أَخْلَصْنَاهُم بِخَالِصَةٍ﴾ ” بے شک ہم نے نھیں ایک امتیازی بات کے ساتھ خاص کیا۔“ یعنی بہت بڑی خالص صفت کیساتھ جو کہ ﴿ذِكْرَى الدَّارِ ﴾ ” آخرت کی یاد ہے“ یعنی ہم نے آخرت کی یاد ان کے دلوں میں جاگزیں کردی، عمل صالح کو ان کے وقت کا مصرف، اخلاص اور مراقبے کو ان کا دائمی وصف بنا دیا۔ ہم نے ان کو اس طرح آخرت کی یاد بنا دیا کہ نصیحت پکڑنے والا ان کے احوال سے نصیحت اور عبرت حاصل کرنے والا عبرت کرتا ہے اور یہ بہترین طریقے سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
hum ney unhen aik khaas wasf kay liye chunn liya tha , jo ( aakhirat kay ) haqeeqi ghar ki yaad thi .