اور اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے، اور اللہ (بطور) کارساز کافی ہے اور اللہ (بطور) مددگار کافی ہے،
English Sahih:
And Allah is most knowing of your enemies; and sufficient is Allah as an ally, and sufficient is Allah as a helper.
1 Abul A'ala Maududi
اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے اور تمہاری حمایت و مدد گاری کے لیے اللہ ہی کافی ہے
2 Ahmed Raza Khan
اور اللہ خوب جانتا ہے تمہارے دشمنوں کو اور اللہ کافی ہے والی اور اللہ کافی ہے مددگار،
3 Ahmed Ali
اور الله تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے اور تمہاری حمایت اور مدد کے لیے الله ہی کافی ہے
4 Ahsanul Bayan
اللہ تعالٰی تمہارے دشمنوں کو خوب جاننے والا ہے اور اللہ تعالٰی کا دوست ہونا کافی ہے اور اللہ تعالٰی کا مددگار ہونا بس ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور خدا تمہارے دشمنوں سے خوب واقف ہے اور خدا ہی کافی کارساز ہے اور کافی مددگار ہے
6 Muhammad Junagarhi
اللہ تعالیٰ تمہارے دشمنوں کو خوب جاننے واﻻ ہے اور اللہ تعالیٰ کا دوست ہونا کافی ہے اور اللہ تعالیٰ کا مددگار ہونا بس ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے اور اللہ تمہاری کارسازی و سرپرستی اور مددگاری کے لیے کافی ہے
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے اور وہ تمہاری سرپرستی اور مدد کے لئے کافی ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور خدا تمہارے دشمنوں سے خوب واقف ہے اور خدا ہی کافی کارساز اور کافی مددگار ہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَكَفَىٰ بِاللَّـهِ وَلِيًّا ﴾ ” اللہ ہی کافی کار ساز ہے۔“ یعنی اللہ تعالیٰ تمام امور میں اپنے لطف و کرم کی وجہ سے اپنے بندوں کے تمام احوال میں ان کی سرپرستی فرماتا ہے اور ان کے لیے سعادت اور فلاح کی راہوں کو آسان کرتا ہے۔﴿وَكَفَىٰ بِاللَّـهِ نَصِيرًا ﴾ ” اور اللہ ہی کافی مددگار ہے۔“ اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں کو ان کے دشمنوں کے خلاف مدد عطا کرتا ہے اور ان کے سامنے واضح کرتا ہے کہ انہیں کن لوگوں سے بچنا چاہئے وہ ان کے خلاف ان کی مدد کرتا ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کی ولایت اور سرپرستی میں خیر کا حصول اور اس کی نفرت میں شرکا زوال ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur Allah tumharay dushmanon ko khoob janta hai , aur rakhwala banney kay liye bhi Allah kafi hai , aur madadgaar banney kay liye bhi Allah kafi hai .