Skip to main content

وَلَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰى عِلْمٍ عَلَى الْعٰلَمِيْنَۚ

And certainly
وَلَقَدِ
اور البتہ تحقیق
We chose them
ٱخْتَرْنَٰهُمْ
ترجیح دی تھی ہم نے ان کو
by
عَلَىٰ
باوجود
knowledge
عِلْمٍ
علم کے
over
عَلَى
پر
the worlds
ٱلْعَٰلَمِينَ
جہان والوں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور اُن کی حالت جانتے ہوئے، اُن کو دنیا کی دوسری قوموں پر ترجیح دی

English Sahih:

And We certainly chose them by knowledge over [all] the worlds.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور اُن کی حالت جانتے ہوئے، اُن کو دنیا کی دوسری قوموں پر ترجیح دی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور بیشک ہم نے انہیں دانستہ چن لیا اس زمانے والوں سے،

احمد علی Ahmed Ali

اور ہم نے اپنے علم سے ان کو جہان والوں پر چن لیا تھا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہم نے دانستہ طور پر بنی اسرائیل کو دنیا جہان والوں پر فوقیت دی (١)۔

٣٢۔١ اس جہان سے مراد بنی اسرائیل کے زمانے کا جہان ہے کل جہان نہیں ہے، کیونکہ قرآن میں امت محمدیہ کو کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ کے لقب سے ملقب کیا گیا ہے یعنی بنی اسرائیل اپنے زمانے میں دنیا جہان والوں پر فضیلت رکھتے تھے ان کی یہ فضیلت اس استحقاق کی وجہ سے تھی جس کا علم اللہ کو ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ہم نے بنی اسرائیل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کیا تھا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور ہم نے دانستہ طور پر بنی اسرائیل کو دنیا جہان والوں پر فوقیت دی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ہم نے جان بوجھ کر ان کو تمام جہانوں والوں پر ترجیح دی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہم نے بنی اسرائیل کو تمام عالمین میں سمجھ بوجھ کر انتخاب کیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے ان (بنی اسرائیل) کو علم کی بنا پر ساری دنیا (کی معاصر تہذیبوں) پر چُن لیا تھا،