فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَاۤ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
پس اے نبیؐ، ان سے رخ پھیر لو، تم پر کچھ ملامت نہیں
English Sahih:
So leave them, [O Muhammad], for you are not to be blamed.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
پس اے نبیؐ، ان سے رخ پھیر لو، تم پر کچھ ملامت نہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تو اے محبوب! تم ان سے منہ پھیر لو تو تم پر کچھ الزام نہیں
احمد علی Ahmed Ali
پس آپ ان کی پرواہ نہ کیجیئے آپ پر کوئی الزام نہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
نہیں بلکہ یہ سب کے سب سرکش (١) ہیں تو آپ ان سے منہ پھیر لیں آپ پر کوئی ملامت نہیں۔
٥٤۔١ یعنی ایک دوسرے کو وصیت تو نہیں کی بلکہ ہر قوم ہی اپنی اپنی جگہ سرکش ہے، اس لئے ان سب کے دل بھی متشابہ ہیں اور ان کے طور اطوار بھی ملتے جھلتے ہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
تو ان سے اعراض کرو۔ تم کو (ہماری) طرف سے ملامت نہ ہوگی
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
(نہیں) بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں۔ تو آپ ان سے منھ پھیر لیں آپ پر کوئی ملامت نہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
سو آپ(ص) ان سے منہ پھیر لیجئے آپ پر کوئی الزام نہیں ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
لہٰذا آپ ان سے منہ موڑ لیں پھر آپ پر کوئی الزام نہیں ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
سو آپ اُن سے نظرِ التفات ہٹا لیں پس آپ پر (اُن کے ایمان نہ لانے کی) کوئی ملامت نہیں ہے،