یا انہوں نے ہی آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے، (ایسا نہیں) بلکہ وہ (حق بات پر) یقین ہی نہیں رکھتے،
English Sahih:
Or did they create the heavens and the earth? Rather, they are not certain.
1 Abul A'ala Maududi
یا زمین اور آسمانوں کو اِنہوں نے پیدا کیا ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ یقین نہیں رکھتے
2 Ahmed Raza Khan
یا آسمان اور زمین انہوں نے پیدا کیے بلکہ انہیں یقین نہیں
3 Ahmed Ali
یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کوبنایا ہے نہیں بلکہ وہ یقین ہی نہیں کرتے
4 Ahsanul Bayan
کیا انہوں نے ہی آسمان اور زمین کو پیدا کیا ہے، بلکہ یہ یقین نہ کرنے والے لوگ ہیں (١)
٣٦۔١ بلکہ اللہ کے وعدوں اور وعیدوں کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ یقین ہی نہیں رکھتے
6 Muhammad Junagarhi
کیا انہوں نے ہی آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ بلکہ یہ یقین نہ کرنے والے لوگ ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ بلکہ وہ یقین ہی نہیں رکھتے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یا انہوں نے آسمان و زمین کو پیدا کردیا ہے - حقیقت یہ ہے کہ یہ یقین کرنے والے نہیں ہیں
9 Tafsir Jalalayn
یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے (نہیں) بلکہ یہ یقین نہیں رکھتے
10 Tafsir as-Saadi
﴿اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ﴾ ’’یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟‘‘ یہ ایسا استفہام ہے جو نفی کے اثبات پر دلالت کرتا ہے یعنی انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا نہیں کیا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شریک بن جائیں یہ حقیقت بالکل واضح ہے لیکن تکذیب کرنے والے ﴿لَّا يُوقِنُونَ ﴾ یقین نہ کرنے والے لوگ ہیں۔ یعنی یہ جھٹلانے والے علم کامل سے محروم ہیں جو ان کے لیے دلائل شرعی وعقلی سے استفادے کاموجب ہوتا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
ya kiya aasman aur zameen enhon ney peda kiye hain-? nahi ! balkay asal baat yeh hai kay yeh yaqeen nahi rakhtay .