اور ہمارا حکم تو فقط یک بارگی واقع ہو جاتا ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا ہے،
English Sahih:
And Our command is but one, like a glance of the eye.
1 Abul A'ala Maududi
اور ہمارا حکم بس ایک ہی حکم ہوتا ہے اور پلک جھپکاتے وہ عمل میں آ جاتا ہے
2 Ahmed Raza Khan
اور ہمارا کام تو ایک بات کی بات ہے جیسے پلک مارنا
3 Ahmed Ali
اور ہمارا حکم تو ایک ہی بات ہوتی ہے جیسا کہ پلک جھپکنا
4 Ahsanul Bayan
اور ہمارا حکم صرف ایک دفعہ (کا ایک کلمہ) ہی ہوتا ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور ہمارا حکم تو آنکھ کے جھپکنے کی طرح ایک بات ہوتی ہے
6 Muhammad Junagarhi
اور ہمارا حکم صرف ایک دفعہ (کا ایک کلمہ) ہی ہوتا ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا
7 Muhammad Hussain Najafi
اور ہمارا حکم نہیں ہوتا مگر ایک جو آنکھ جھپکنے میں واقع ہو جاتا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہمارا حکم پلک جھپکنے کی طرح کی ایک بات ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور ہمارا حکم تو آنکھ کے جھپکنے کی طرح ایک بات ہوتی ہے وما امرنا الا واحدۃ (الآیۃ) یعنی قیامت برپا کرن کے لئے ہمیں کوئی بڑی تیاری نہیں کرنی ہوگی اور نہ اسے لانے میں کوئی بڑی مدت صرف ہوگی، ہماری طر سے ایک حکم صادر ہونے کی دیر ہے، حکم صادر ہوتے ہی پلک جھپکتے قیامت برپا ہوجائے گی۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
aur humara hukum bus aik hi martaba aankh jhapakney ki tarah ( poora ) hojata hai .