پھر کیوں نہیں (ایسا کر سکتے) اگر تم کسی کی مِلک و اختیار میں نہیں ہو،
English Sahih:
Then why do you not, if you are not to be recompensed,
1 Abul A'ala Maududi
اب اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو اور اپنے اِس خیال میں سچے ہو،
2 Ahmed Raza Khan
تو کیوں نہ ہوا اگر تمہیں بدلہ ملنا نہیں
3 Ahmed Ali
پس اگر تمہارا حساب کتاب ہونے والا نہیں ہے
4 Ahsanul Bayan
پس اگر تم کسی کے زیر فرمان نہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو
6 Muhammad Junagarhi
پس اگر تم کسی کے زیرفرمان نہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
پس اگر تمہیں کوئی جزا و سزا ملنے والی نہیں ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پس اگر تم کسی کے دباؤ میں نہیں ہو اور بالکل آزاد ہو
9 Tafsir Jalalayn
پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو فلولا ان کنتم غیر مدینین، مدینین دان یدین سے ہے، اس کے ایک معنی ہیں ماتحت ہونا، دوسرے عنی ہیں بدلہ دینا یعنی اگر تم اس بات میں سچے ہو کہ کوئی تمہارا آقا اور مالک نہیں جس کے تم زیر فرمان اور ماتحت ہو یا کوئی جزا سزا کا دن نہیں آئے گا تو اس قبض کی ہوئی روح کو اپنی جگہ پر واپس لوٹا کر دکھائو اور اگر تم ایسا نہیں کرسکتے تو اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ تمہارا گمان باطل ہے، یقینا تمہارا ایک آقا ہے اور یقینا ایک دن آئے گا جس میں وہ آقا ہر ایک کو اس کے عمل کی جزا دے گا۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَلَوْلَآ اِنْ کُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَ تَرْجِعُونَهَا ﴾ ’’پس اگر تم کسی کے زیرفرمان نہیں ، توکیوں نہیں اس روح کو پھیر لیتے۔‘‘ یعنی بھلا جب تم اس زعم باطل میں مبتلا ہو کہ تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا نہ تمہارا حساب کتاب کرکے تمہیں جزا وسزا دی جائے گی تو تم روح کو بدن میں واپس کیوں نہیں لے آتے﴿ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴾’’اگرتم سچے ہو؟“ حالانکہ تم اقرارکرتے ہو کہ تم اس روح کو بدن میں لانے سے عاجز ہو، تب تمہیں یا تو اس حق کا اقرار کرنا ہوگا جو محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم لے کرآئے ہیں یا تم عناد رکھو گے، پس تمہارا حال اور تمہارا برا انجام معلوم ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
agar tumhara hisab kitab honey wala nahi hai to aisa kiyon nahi hota