Skip to main content

اَمْ لَهُمْ شُرَكَاۤءُ ۚ فَلْيَأْتُوْا بِشُرَكَاۤٮِٕهِمْ اِنْ كَانُوْا صٰدِقِيْنَ

Or
أَمْ
یا
(do) they have
لَهُمْ
ان کے لیے
partners?
شُرَكَآءُ
کچھ شریک ہیں
Then let them bring
فَلْيَأْتُوا۟
پس چاہیے کہ لے آئیں
their partners
بِشُرَكَآئِهِمْ
اپنے شریکوں کو
if
إِن
اگر
they are
كَانُوا۟
ہیں وہ
truthful
صَٰدِقِينَ
سچے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یا پھر اِن کے ٹھیرائے ہوئے کچھ شریک ہیں (جنہوں نے اِس کا ذمہ لیا ہو)؟ یہ بات ہے تو لائیں اپنے شریکوں کو اگر یہ سچے ہیں

English Sahih:

Or do they have partners? Then let them bring their partners, if they should be truthful.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یا پھر اِن کے ٹھیرائے ہوئے کچھ شریک ہیں (جنہوں نے اِس کا ذمہ لیا ہو)؟ یہ بات ہے تو لائیں اپنے شریکوں کو اگر یہ سچے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یا ان کے پاس کچھ شریک ہیں تو اپنے شریکوں کو لے کر آئیں اگر سچے ہیں

احمد علی Ahmed Ali

کیا ان کے معبود ہیں پھر اپنے معبودوں کو لے آئيں اگر وہ سچے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا ان کے کوئی شریک ہیں؟ تو چاہیے کہ اپنے اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر یہ سچے ہیں۔ (۱)

٤۱۔۱یا جن کو انہوں نے شریک ٹھہرا رکھا ہے وہ ان کی مدد کر کے ان کو اچھا مقام دلوا دیں گے؟ اگر ان کے شریک ایسے ہیں تو ان کو سامنے لائیں تاکہ ان کی صداقت واضح ہو۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کیا (اس قول میں) ان کے اور بھی شریک ہیں؟ اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لا سامنے کریں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا ان کے کوئی شریک ہیں؟ تو چاہئے کہ اپنے اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر یہ سچے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یا انکے کچھ آدمی (ہمارے) شریک ہیں؟ تو اگر وہ سچے ہیں تو پھر اپنے وہ شریک پیش کریں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یا ان کے لئے شرکائ ہیں تو اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شرکائ کو لے آئیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یا ان کے کچھ اور شریک (بھی) ہیں؟ تو انہیں چاہئے کہ اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر وہ سچے ہیں،