اس نے کہا: مجھے اس دن تک (زندگی کی) مہلت دے جس دن لوگ (قبروں سے) اٹھائے جائیں گے،
English Sahih:
[Satan] said, "Reprieve me until the Day they are resurrected."
1 Abul A'ala Maududi
بولا، "مجھے اُس دن تک مہلت دے جب کہ یہ سب دوبارہ اٹھائے جائیں گے"
2 Ahmed Raza Khan
بولا مجھے فرصت دے اس دن تک کہ لوگ اٹھائے جائیں،
3 Ahmed Ali
کہا مجھے اس دن تک مہلت دے جس دن لوگ قبرو ں سے اٹھائے جائیں گے
4 Ahsanul Bayan
اس نے کہا مجھ کو مہلت دیجئے قیامت کے دن تک۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اس نے کہا کہ مجھے اس دن تک مہلت عطا فرما جس دن لوگ (قبروں سے) اٹھائے جائیں گے
6 Muhammad Junagarhi
اس نے کہا کہ مجھ کو مہلت دیجئے قیامت کے دن تک
7 Muhammad Hussain Najafi
کہا۔ مجھے اس دن تک مہلت دے جب سب لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس نے کہا کہ پھر مجھے قیامت تک کی مہلت دے دے
9 Tafsir Jalalayn
اس نے کہا کہ مجھے اس دن تک مہلت عطا فرما جس دن لوگ قبروں سے اٹھائے جائیں گے۔ قال انظرنی الی یوم یبعثون، ای امھلنی الی یوم البعث، یوم بعث تک مہلت طلب کرنے کا مطلب تھا کہ مجھے موت نہ آئے اس لئے کہ یوم بعث کے بعد موت نہیں ہوگی اللہ تعالیٰ نے ابلیس کی یہ درخواست یہ کہتے ہوئے منظور فرمالی ” اِنَّکَ من المنظرین “ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شاید اللہ تعالیٰ نے ابلیس کی یہ دعاء بعینہٖ قبول فرمالی، مگر دوسری آیت ” الی یوم الوقت المعلوم “ سے معلوم ہوتا ہے کہ نفخہ اولی تک مہلت قبول فرمائی اس سے معلوم ہوا کہ جسطرح پوری کائنات پر موت طاری ہوگی ابلیس پر بھی موت طاری ہوگی
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
uss ney kaha : mujhay uss din tak ( zinda rehney ki ) mohlat deydey jiss din logon ko qabron say zinda ker kay uthaya jaye ga .