ثُمَّ اِنِّىْۤ اَعْلَـنْتُ لَهُمْ وَاَسْرَرْتُ لَهُمْ اِسْرَارًا ۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
پھر میں نے علانیہ بھی ان کو تبلیغ کی اور چپکے چپکے بھی سمجھایا
English Sahih:
Then I announced to them and [also] confided to them secretly
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
پھر میں نے علانیہ بھی ان کو تبلیغ کی اور چپکے چپکے بھی سمجھایا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
پھر میں نے ان سے با علان بھی کہا اور آہستہ خفیہ بھی کہا
احمد علی Ahmed Ali
پھر میں نے انہیں علانیہ بھی کہا اور مخفی طور پر بھی کہا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
بیشک میں نے ان سے اعلانیہ بھی کہا اور چپکے چپکے بھی (١)۔
٩۔١ یعنی مختلف انداز اور طریقوں سے انہیں دعوت دی۔ بعض کہتے ہیں، کہ اجتماعات اور مجلسوں میں بھی انہیں دعوت دی اور گھروں میں فرساً فرداً بھی تیرا پیغام پہنچایا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور ظاہر اور پوشیدہ ہر طرح سمجھاتا رہا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور بیشک میں نےان سے علانیہ بھی کہا اور چپکے چپکے بھی
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
پھر میں نے انہیں (ہر طرح دعوت دی) کھلم کھلا بھی اور چپکے چپکے بھی۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر میں نے اعلان بھی کیا اور خفیہ طور سے بھی دعوت دی
طاہر القادری Tahir ul Qadri
پھر میں نے انہیں اِعلانیہ (بھی) سمجھایا اور انہیں پوشیدہ رازدارانہ طور پر (بھی) سمجھایا،