٧۔١ دہشت اور حیرانی سے جیسے موت کے وقت عام طور پر ہوتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
جب آنکھیں چندھیا جائیں
6 Muhammad Junagarhi
پس جس وقت کہ نگاه پتھرا جائے گی
7 Muhammad Hussain Najafi
پس جب نگاہ خیرہ ہو جائے گی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو جب آنکھیں چکا چوند ہوجائیں گی
9 Tafsir Jalalayn
جب آنکھیں چندھیا جائیں
10 Tafsir as-Saadi
یعنی جب قیامت برپا ہوگی تو عظیم دہشت کی بنا پر نگاہیں اوپر اٹھی ہوئی ہوں گی اور جھپکیں گی نہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ مُهْطِعِينَ مُقْنِعِي رُءُوسِهِمْ لَا يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَاءٌ﴾( براہیم :14؍43،42) ” ان کو تو صرف اس دن تک مہلت دیتا ہے جس دن ( دہشت کے مارے ) آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی اور لوگ منہ اٹھائے دوڑ رہے ہوں گے ، ان کی نگاہیں ان کی طرف نہ لوٹ سکیں گی اور (خوف کی وجہ سے) ان کے دل ہوا ہورہے ہوں گے۔“