Skip to main content

هٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِۚ جَمَعْنٰكُمْ وَالْاَوَّلِيْنَ

This
هَٰذَا
یہ
(is the) Day
يَوْمُ
دن ہے
(of) Judgment;
ٱلْفَصْلِۖ
فیصلے کا
We have gathered you
جَمَعْنَٰكُمْ
جمع کردیا ہم نے تم کو
and the former (people)
وَٱلْأَوَّلِينَ
اور پہلوں کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جمع کر دیا ہے

English Sahih:

This is the Day of Judgement; We will have assembled you and the former peoples.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جمع کر دیا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

یہ ہے فیصلہ کا دن، ہم نے تمہیں جمع کیا اور سب اگلوں کو

احمد علی Ahmed Ali

یہ فیصلہ کا دن ہے ہم تمہیں اور پہلوں کو جمع کریں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یہ ہے فیصلہ کا دن ہم نے تمہیں اور اگلوں کو سب کو جمع کرلیا (١)

٣٨۔١ یہ اللہ کے بندوں سے خطاب فرمائے گا کہ ہم نے تمہیں اپنی قدرت کاملہ سے فیصلہ کرنے کے لئے ایک ہی میدان میں جمع کر لیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یہ ہے فیصلے کا دن ہم نے تمہیں اور اگلوں کو سب کو جمع کرلیا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہ فیصلے کا دن ہے جس میں ہم نے تمہیں اور پہلے والوں کو جمع کر دیا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ فیصلہ کا دن ہے جس میں ہم نے تم کو اور تمام پہلے والوں کو اکٹھا کیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم تمہیں اور (سب) پہلے لوگوں کو جمع کریں گے،