Skip to main content

وَكُلَّ شَىْءٍ اَحْصَيْنٰهُ كِتٰبًا ۙ

And every
وَكُلَّ
اور ہر
thing
شَىْءٍ
چیز کو
We have enumerated it
أَحْصَيْنَٰهُ
شمار کر رکھا ہے ہم نے اس کو/ گھیر رکھا ہے ہم نے اس کو
(in) a Book
كِتَٰبًا
کتاب میں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گن گن کر لکھ رکھی تھی

English Sahih:

But all things We have enumerated in writing.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گن گن کر لکھ رکھی تھی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ہم نے ہر چیز لکھ کر شمار کر رکھی ہے

احمد علی Ahmed Ali

اور ہم نے ہر چیز کو کتاب میں شمار کر رکھا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہم نے ہرچیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے (١)

٢٩۔١ یعنی لوح محفوظ میں۔ یا وہ ریکارڈ مراد ہے جو فرشتے لکھتے رہے۔ پہلا مفہوم زیادہ صحیح ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ہم نے ہر چیز کو لکھ کر ضبط کر رکھا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہم نے ہر ایک چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ہم نے ہر چیز کو ایک نوشتہ میں شمار کر رکھا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہم نے ہر شے کو اپنی کتاب میں جمع کرلیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ہم نے ہر (چھوٹی بڑی) چیز کو لکھ کر محفوظ کر رکھا ہے،