Skip to main content

اِنَّاۤ اَوْحَيْنَاۤ اِلَيْكَ كَمَاۤ اَوْحَيْنَاۤ اِلٰى نُوْحٍ وَّالنَّبِيّٖنَ مِنْۢ بَعْدِهٖ ۚ وَاَوْحَيْنَاۤ اِلٰۤى اِبْرٰهِيْمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْبَاطِ وَعِيْسٰى وَاَيُّوْبَ وَيُوْنُسَ وَهٰرُوْنَ وَسُلَيْمٰنَ ۚ وَاٰتَيْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا ۚ

Indeed, We
إِنَّآ
بیشک ہم نے
have revealed
أَوْحَيْنَآ
وحی کی ہم نے
to you
إِلَيْكَ
آپ کی طرف
as
كَمَآ
جیسا کہ
We revealed
أَوْحَيْنَآ
وحی کی ہم نے
to
إِلَىٰ
طرف
Nuh
نُوحٍ
نوح کے
and the Prophets from
وَٱلنَّبِيِّۦنَ مِنۢ
اور (ان) نبیوں کے
after him
بَعْدِهِۦۚ
اس کے بعد (تھے)
and We revealed
وَأَوْحَيْنَآ
اور وحی کی ہم نے
to
إِلَىٰٓ
طرف
Ibrahim
إِبْرَٰهِيمَ
ابراہیم کے
and Ismail
وَإِسْمَٰعِيلَ
اور اسماعیل کے
and Ishaq
وَإِسْحَٰقَ
اور اسحاق کے
and Yaqub
وَيَعْقُوبَ
اور یعقوب کے
and the tribes
وَٱلْأَسْبَاطِ
اور اولاد یعقوب کے
and Isa
وَعِيسَىٰ
اور عیسیٰ کے
and Ayub
وَأَيُّوبَ
اور ایوب کے
and Yunus
وَيُونُسَ
اور یونس کے
and Harun
وَهَٰرُونَ
اور ہارون کے
and Sulaiman
وَسُلَيْمَٰنَۚ
اور سلیمان کے
and We gave
وَءَاتَيْنَا
اور دی ہم نے
Dawood
دَاوُۥدَ
داؤد کو
the Zaboor
زَبُورًا
زبور

طاہر القادری:

(اے حبیب!) بیشک ہم نے آپ کی طرف (اُسی طرح) وحی بھیجی ہے جیسے ہم نے نوح (علیہ السلام) کی طرف اور ان کے بعد (دوسرے) پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی۔ اور ہم نے ابراہیم و اسماعیل اور اسحاق و یعقوب اور (ان کی) اولاد اور عیسٰی اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان (علیھم السلام) کی طرف (بھی) وحی فرمائی، اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو (بھی) زبور عطا کی تھی،

English Sahih:

Indeed, We have revealed to you, [O Muhammad], as We revealed to Noah and the prophets after him. And We revealed to Abraham, Ishmael, Isaac, Jacob, the Descendants, Jesus, Job, Jonah, Aaron, and Solomon, and to David We gave the book [of Psalms].

1 Abul A'ala Maududi

اے محمدؐ! ہم نے تمہاری طرف اُسی طرح وحی بھیجی ہے جس طرح نوحؑ اور اس کے بعد کے پیغمبروں کی طرف بھیجی تھی ہم نے ابراہیمؑ، اسماعیلؑ، اسحاقؑ، یعقوبؑ اور اولاد یعقوبؑ، عیسیٰؑ، ایوبؑ، یونسؑ، ہارونؑ اور سلیمانؑ کی طرف وحی بھیجی ہم نے داؤدؑ کو زبور دی