اَيَحْسَبُ اَنْ لَّنْ يَّقْدِرَ عَلَيْهِ اَحَدٌ ۘ
Does he think
أَيَحْسَبُ
کیا وہ سمجھتا ہے
that
أَن
کہ ہرگز
not
لَّن
نہیں
has power
يَقْدِرَ
قادر ہوسکے گا/ قابو پاسکے گا
over him
عَلَيْهِ
اس پر
anyone?
أَحَدٌ
کوئی ایک
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟
English Sahih:
Does he think that never will anyone overcome him?
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہرگز اس پر کوئی قدرت نہیں پائے گا
احمد علی Ahmed Ali
کیا وہ خیال کرتا ہےکہ اس پر کوئی بھی ہرگز قابو نہ پا سکے گا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
کیا یہ گمان کرتا ہے کہ یہ کسی کے بس میں نہیں (١)
٥۔١ یعنی کوئی اس کی گرفت کرنے پر قادر نہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
کیا یہ گمان کرتا ہے کہ یہ کسی کے بس میں ہی نہیں؟
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پاسکے گا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کیا اس کا خیال یہ ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پاسکے گا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
کیا وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس پر ہرگز کوئی بھی قابو نہ پا سکے گا؟،