لوط (علیہ السلام) نے عرض کیا: اے رب! تو فساد انگیزی کرنے والی قوم کے خلاف میری مدد فرما،
English Sahih:
He said, "My Lord, support me against the corrupting people."
1 Abul A'ala Maududi
لوطؑ نے کہا "اے میرے رب، اِن مفسد لوگوں کے مقابلے میں میری مدد فرما"
2 Ahmed Raza Khan
عرض کی، اے میرے رب! میری مدد کر ان فسادی لوگوں پر
3 Ahmed Ali
کہا اے میرے رب ان شریر لوگو ں پر میری مدد کر
4 Ahsanul Bayan
حضرت لوط(علیہ السلام) نے دعا کی (١) کہ پروردگار! اس مفسد قوم پر میری مدد فرما۔
٣٠۔١ یعنی حضرت لوط علیہ السلام قوم کی اصلاح سے نا امید ہوگئے تو اللہ سے مدد کی دعا فرمائی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
لوط نے کہا کہ اے میرے پروردگار ان مفسد لوگوں کے مقابلے میں مجھے نصرت عنایت فرما
6 Muhammad Junagarhi
حضرت لوط (علیہ السلام) نے دعا کی کہ پروردگار! اس مفسد قوم پر میری مدد فرما
7 Muhammad Hussain Najafi
لوط نے کہا اے میرے پروردگار! ان مفسد لوگوں کے مقابلہ میں میری مدد فرما۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو لوط نے کہا پروردگار تو اس فساد پھیلانے والی قوم کے مقابلہ میں میری مدد فرما
9 Tafsir Jalalayn
لوط نے کہا اے میرے پروردگار (ان) مفسد لوگوں کے مقابلے میں مجھے نصرت عنایت فرما
10 Tafsir as-Saadi
﴿ قَالَ رَبِّ انصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ ﴾ ” انھوں (لوط علیہ السلام) نے کہا، اے میرے رب ! ان مفسد لوگوں کے مقابلے میں میری مدد فرما۔“ پس اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا قبول کرلی اور ان کی قوم کو ہلاک کرنے کے لئے فرشتے بھیجے۔
11 Mufti Taqi Usmani
loot ney kaha : meray perwerdigar ! inn mufsid logon kay muqablay mein meri madad farmaiye .