إِنَّمَآ
بیشک
أُمِرْتُ
مجھے حکم دیا گیا ہے
أَنْ
کہ
أَعْبُدَ
میں عبادت کروں
رَبَّ
رب کی
هَٰذِهِ
اس
ٱلْبَلْدَةِ
شہر کے
ٱلَّذِى
وہ ذات
حَرَّمَهَا
جس نے حرام ٹھہرایا اس شہر کو
وَلَهُۥ
اور اسی کے لئے ہے
كُلُّ
ہر
شَىْءٍۖ
چیز
وَأُمِرْتُ
اور مجھ کو حکم دیا گیا ہے
أَنْ
کہ
أَكُونَ
میں ہوجاؤں
مِنَ
سے
ٱلْمُسْلِمِينَ
مسلمانوں میں سے/ فرماں برداروں میں سے
(اے محمدؐ، اِن سے کہو) "مجھے تو یہی حکم دیا گیا ہے کہ اِس شہر کے رب کی بندگی کروں جس نے اِسے حرم بنایا ہے اور جو ہر چیز کا مالک ہے مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مسلم بن کر رہوں
وَأَنْ
اور یہ کہ
أَتْلُوَا۟
پڑھ سناؤں
ٱلْقُرْءَانَۖ
قرآن کو
فَمَنِ
تو جو
ٱهْتَدَىٰ
ہدایت پائے
فَإِنَّمَا
تو بیشک
يَهْتَدِى
ہدایت پائے گا
لِنَفْسِهِۦۖ
اپنی ذات کے لئے
وَمَن
اور جو
ضَلَّ
بھٹکا
فَقُلْ
تو کہہ دیجئے
إِنَّمَآ
بیشک
أَنَا۠
میں
مِنَ
سے
ٱلْمُنذِرِينَ
ڈرانے والوں میں سے ہوں
اور یہ قرآن پڑھ کر سناؤں" اب جو ہدایت اختیار کرے گا وہ اپنے ہی بھلے کے لیے ہدایت اختیار کرے گا اور جو گمراہ ہو اُس سے کہہ دو کہ میں تو بس خبردار کر دینے والا ہوں
وَقُلِ
اور کہہ دیجئے
ٱلْحَمْدُ
سب تعریف
لِلَّهِ
اللہ کے لئے ہے
سَيُرِيكُمْ
عنقریب وہ دکھائے گا تم کو
ءَايَٰتِهِۦ
اپنی نشانیاں
فَتَعْرِفُونَهَاۚ
تو تم پہچان لو گے ان کو
وَمَا
اور نہیں
رَبُّكَ
رب تیرا
بِغَٰفِلٍ
غافل
عَمَّا
اس سے جو
تَعْمَلُونَ
تم عمل کرتے ہو
اِن سے کہو، تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، عنقریب وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھا دے گا اور تم انہیں پہچان لو گے، اور تیرا رب بے خبر نہیں ہے اُن اعمال سے جو تم لوگ کرتے ہو