اَوَلَيْسَ الَّذِىْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰۤى اَنْ يَّخْلُقَ مِثْلَهُمْ ۗ بَلٰی وَهُوَ الْخَـلّٰقُ الْعَلِيْمُ
أَوَلَيْسَ
کیا بھلا نہیں ہے
ٱلَّذِى
وہ ذات
خَلَقَ
جس نے پیدا کیا
ٱلسَّمَٰوَٰتِ
آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ
اور زمین کو
بِقَٰدِرٍ
قادر/ قدرت والی
عَلَىٰٓ
اس بات پر
أَن
کہ
يَخْلُقَ
وہ پیدا کرے
مِثْلَهُمۚ
ان کی مانند
بَلَىٰ
کیوں نہیں
وَهُوَ
اور وہ
ٱلْخَلَّٰقُ
پیدا کرنے والا ہے
ٱلْعَلِيمُ
زبردست جاننے والا ہے
اور کیا وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایا ہے اس بات پر قادر نہیں کہ ان جیسی تخلیق (دوبارہ) کردے، کیوں نہیں، اور وہ بڑا پیدا کرنے والا خوب جاننے والا ہے،
اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْـًٔـا اَنْ يَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَيَكُوْنُ
إِنَّمَآ
بیشک
أَمْرُهُۥٓ
اس کا حکم
إِذَآ
جب بھی
أَرَادَ
وہ ارادہ کرتا ہے
شَيْـًٔا
کسی چیز کا
أَن
کہ
يَقُولَ
وہ کہتا ہے
لَهُۥ
اس کو
كُن
ہوجا
فَيَكُونُ
تو وہ ہوجاتی ہے
اس کا امرِ (تخلیق) فقط یہ ہے کہ جب وہ کسی شے کو (پیدا فرمانا) چاہتا ہے تو اسے فرماتا ہے: ہو جا، پس وہ فوراً (موجود یا ظاہر) ہو جاتی ہے (اور ہوتی چلی جاتی ہے)،
فَسُبْحٰنَ الَّذِىْ بِيَدِهٖ مَلَـكُوْتُ كُلِّ شَىْءٍ وَّاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ
فَسُبْحَٰنَ
پس پاک ہے
ٱلَّذِى
وہ ذات
بِيَدِهِۦ
جس کے ہاتھوں میں
مَلَكُوتُ
بادشاہت ہے
كُلِّ
ہر
شَىْءٍ
چیز کی
وَإِلَيْهِ
اور اسی کی طرف
تُرْجَعُونَ
تم سب لوٹائے جاؤ گے
پس وہ ذات پاک ہے جس کے دستِ (قدرت) میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے،