Skip to main content
كَذَّبَتْ
جھٹلایا
ثَمُودُ
ثمود نے
بِطَغْوَىٰهَآ
اپنی سرکشی کے ساتھ

ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر جھٹلایا

تفسير
إِذِ
جب
ٱنۢبَعَثَ
اٹھا
أَشْقَىٰهَا
سب سے بڑا بدبخت اس کا

جب اُس قوم کا سب سے زیادہ شقی آدمی بپھر کر اٹھا

تفسير
فَقَالَ
تو کہا
لَهُمْ
ان کو
رَسُولُ
رسول نے
ٱللَّهِ
اللہ کے
نَاقَةَ
اونٹنی ہے
ٱللَّهِ
اللہ کی
وَسُقْيَٰهَا
اور پانی پلانا اس کو

تو اللہ کے رسول نے اُن لوگوں سے کہا کہ خبردار، اللہ کی اونٹنی کو (ہاتھ نہ لگانا) اوراُس کے پانی پینے (میں مانع نہ ہونا)

تفسير
فَكَذَّبُوهُ
تو انہوں نے جھٹلایا اس کو
فَعَقَرُوهَا
پھر کاٹ ڈالا اس کو
فَدَمْدَمَ
تو ہلاکت ڈالی
عَلَيْهِمْ
ان پر
رَبُّهُم
ان کے رب نے
بِذَنۢبِهِمْ
ان کے گناہوں کی وجہ سے
فَسَوَّىٰهَا
پھر برابر کردیا اس کو

مگر انہوں نے اُس کی بات کو جھوٹا قرار دیا اور اونٹنی کو مار ڈالا آخرکار اُن کے گناہ کی پاداش میں ان کے رب نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوند خاک کر دیا

تفسير
وَلَا
اور نہیں
يَخَافُ
وہ ڈرتا
عُقْبَٰهَا
اس کے انجام سے

اور اسے (اپنے ا س فعل کے) کسی برے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے

تفسير