اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحٰبِ الْفِيْلِۗ
أَلَمْ
کیا نہیں
تَرَ
تم نے دیکھا
كَيْفَ
کس طرح
فَعَلَ
کیا
رَبُّكَ
تیرے رب نے
بِأَصْحَٰبِ
والوں کے ساتھ
ٱلْفِيلِ
ہاتھی (والوں کےساتھ)
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا،
اَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِىْ تَضْلِيْلٍۙ
أَلَمْ
کیا نہیں
يَجْعَلْ
کردیا
كَيْدَهُمْ
ان کی چال کو
فِى
میں
تَضْلِيلٍ
گمراہی میں (اکارت)
کیا اس نے ان کے مکر و فریب کو باطل و ناکام نہیں کر دیا،
وَّاَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا اَبَابِيْلَۙ
وَأَرْسَلَ
اور بھیجے
عَلَيْهِمْ
ان پر
طَيْرًا
پرندے
أَبَابِيلَ
جھنڈ کے جھنڈ
اور اس نے ان پر (ہر سمت سے) پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ بھیج دیئے،
تَرْمِيْهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّيْلٍۙ
تَرْمِيهِم
پھینکتے تھے ان پر
بِحِجَارَةٍ
پتھر
مِّن
کے
سِجِّيلٍ
کنکر کی قسم کے
جو ان پر کنکریلے پتھر مارتے تھے،
فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّأْكُوْلٍ
فَجَعَلَهُمْ
تو کردیا ان کو
كَعَصْفٍ
بھوسے کی طرح
مَّأْكُولٍۭ
جو کھایا ہوا ہو
پھر (اﷲ نے) ان کو کھائے ہوئے بھوسے کی طرح (پامال) کر دیا،
| القرآن الكريم: | الفيل |
|---|---|
| آية سجدہ (سجدة): | - |
| سورۃ کا نام (latin): | Al-Fil |
| سورہ نمبر: | 105 |
| کل آیات: | 5 |
| کل کلمات: | 20 |
| کل حروف: | 96 |
| کل رکوعات: | 1 |
| مقام نزول: | مکہ مکرمہ |
| ترتیب نزولی: | 19 |
| آیت سے شروع: | 6188 |