Skip to main content

لَّا تَسْمَعُ فِيْهَا لَاغِيَةً ۗ

لَّا
نہ
تَسْمَعُ
سنیں گے
فِيهَا
اس میں
لَٰغِيَةً
کوئی لغو بات/ کوئی بےہودہ بات

اس میں کوئی لغو بات نہ سنیں گے (جیسے اہلِ باطل ان سے دنیا میں کیا کرتے تھے)،

تفسير

فِيْهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ ۘ

فِيهَا
اس میں
عَيْنٌ
چشمے ہوں گے
جَارِيَةٌ
بہتے/رواں

اس میں بہتے ہوئے چشمے ہوں گے،

تفسير

فِيْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌ ۙ

فِيهَا
اس میں
سُرُرٌ
مسندیں ہوں گی
مَّرْفُوعَةٌ
بلند

اس میں اونچے (بچھے ہوئے) تخت ہوں گے،

تفسير

وَّاَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌ ۙ

وَأَكْوَابٌ
اور پیالے
مَّوْضُوعَةٌ
رکھے ہوئے

اور جام (بڑے قرینے سے) رکھے ہوئے ہوں گے،

تفسير

وَّنَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌ ۙ

وَنَمَارِقُ
اور تکیے
مَصْفُوفَةٌ
صف در صف

اور غالیچے اور گاؤ تکیے قطار در قطار لگے ہوں گے،

تفسير

وَّزَرَابِىُّ مَبْثُوْثَةٌ ۗ

وَزَرَابِىُّ
اور مسندیں/ قالین
مَبْثُوثَةٌ
بچھا کر رکھی ہوئیں/ پھیلی ہوئیں

اور نرم و نفیس قالین اور مَسندیں بچھی ہوں گی،

تفسير

اَفَلَا يَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِ بِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ ۗ

أَفَلَا
کیا پھر وہ نہیں
يَنظُرُونَ
دیکھتے
إِلَى
طرف
ٱلْإِبِلِ
اونٹ کی
كَيْفَ
کس طرح
خُلِقَتْ
پیدا کیا گیا ہے

(منکرین تعجب کرتے ہیں کہ جنت میں یہ سب کچھ کیسے بن جائے گا! تو) کیا یہ لوگ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح (عجیب ساخت پر) بنایا گیا ہے،

تفسير

وَاِلَى السَّمَاۤءِ كَيْفَ رُفِعَتْ ۗ

وَإِلَى
اور طرف
ٱلسَّمَآءِ
آسمان (کی طرف)
كَيْفَ
کس طرح
رُفِعَتْ
اونچا اٹھایا گیا ہے

اور آسمان کی طرف (نگاہ نہیں کرتے) کہ وہ کیسے (عظیم وسعتوں کے ساتھ) اٹھایا گیا ہے،

تفسير

وَاِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ ۗ

وَإِلَى
اور طرف
ٱلْجِبَالِ
پہاڑوں (کی طرف)
كَيْفَ
کیسے
نُصِبَتْ
نصب کردیئے گئے ہیں

اور پہاڑوں کو (نہیں دیکھتے) کہ وہ کس طرح (زمین سے ابھار کر) کھڑے کئے گئے ہیں،

تفسير

وَاِلَى الْاَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ ۗ

وَإِلَى
اور طرف
ٱلْأَرْضِ
زمین (کی طرف)
كَيْفَ
کس طرح
سُطِحَتْ
بچھائی گئی ہے

اور زمین کو (نہیں دیکھتے) کہ وہ کس طرح (گولائی کے باوجود) بچھائی گئی ہے،

تفسير