Skip to main content
وَٱسْتَمِعْ
اور سنو
يَوْمَ
جس دن
يُنَادِ
ندا دے گا۔ پکارے گا
ٱلْمُنَادِ
پکارنے والا
مِن
سے
مَّكَانٍ
جگہ (سے)
قَرِيبٍ
قریب کی

اور سنو، جس دن منادی کرنے والا (ہر شخص کے) قریب ہی سے پکارے گا

تفسير
يَوْمَ
جس دن
يَسْمَعُونَ
سنیں گے
ٱلصَّيْحَةَ
شیخ کو
بِٱلْحَقِّۚ
حق کے ساتھ
ذَٰلِكَ
یہ
يَوْمُ
(ہے) دن
ٱلْخُرُوجِ
نکلنے کا

جس دن سب لوگ آوازۂ حشر کو ٹھیک ٹھیک سن رہے ہوں گے، وہ زمین سے مُردوں کے نکلنے کا دن ہو گا

تفسير
إِنَّا
بیشک ہم
نَحْنُ
ہم ہی
نُحْىِۦ
ہم زندہ کرتے ہیں
وَنُمِيتُ
اور ہم موت دیتے ہیں
وَإِلَيْنَا
اور بیشک ہماری طرف
ٱلْمَصِيرُ
لوٹنا ہے

ہم ہی زندگی بخشتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں، اور ہماری طرف ہی اُس دن سب کو پلٹنا ہے

تفسير
يَوْمَ
جس دن
تَشَقَّقُ
پھٹ جائے گا۔ شق ہوجائے گا
ٱلْأَرْضُ
زمین
عَنْهُمْ
ان سے
سِرَاعًاۚ
جلدی کرتے ہوئے۔ تیزی سے
ذَٰلِكَ
یہ ہے
حَشْرٌ
حشر۔ اکٹھا کرنا
عَلَيْنَا
ہم پر
يَسِيرٌ
بہت آسان

جب زمین پھٹے گی اور لوگ اس کے اندر سے نکل کر تیز تیز بھاگے جا رہے ہوں گے یہ حشر ہمارے لیے بہت آسان ہے

تفسير
نَّحْنُ
ہم
أَعْلَمُ
زیادہ جانتے ہیں
بِمَا
ساتھ اس کے جو
يَقُولُونَۖ
وہ کہتے ہیں
وَمَآ
اور نہیں
أَنتَ
تو
عَلَيْهِم
ان پر
بِجَبَّارٍۖ
زبردست۔ جبر کرنے والا
فَذَكِّرْ
پس نصیحت کرو
بِٱلْقُرْءَانِ
ساتھ قرآن کے
مَن
اسے جو
يَخَافُ
ڈرتا ہو
وَعِيدِ
میری وعید سے

اے نبیؐ، جو باتیں یہ لوگ بنا رہے ہیں انہیں ہم خوب جانتے ہیں، اور تمہارا کام ان سے جبراً بات منوانا نہیں ہے بس تم اِس قرآن کے ذریعہ سے ہر اُس شخص کو نصیحت کر دو جو میری تنبیہ سے ڈرے

تفسير