Skip to main content
رِّزْقًا
رزق ہے
لِّلْعِبَادِۖ
بندوں کے لیے
وَأَحْيَيْنَا
اور زندہ کیا ہم نے
بِهِۦ
ساتھ اس کے
بَلْدَةً
زمین کو
مَّيْتًاۚ
مردہ
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
ٱلْخُرُوجُ
نکلنا ہے

یہ انتظام ہے بندوں کو رزق دینے کا اِس پانی سے ہم ایک مُردہ زمین کو زندگی بخش دیتے ہیں (مرے ہوئے انسانوں کا زمین سے) نکلنا بھی اِسی طرح ہو گا

تفسير
كَذَّبَتْ
جھٹلایا
قَبْلَهُمْ
ان سے قبل
قَوْمُ
قوم
نُوحٍ
نوح نے
وَأَصْحَٰبُ
اور اصحاب
ٱلرَّسِّ
الرس نے
وَثَمُودُ
اور ثمود نے

اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم، اور اصحاب الرس، اور ثمود

تفسير
وَعَادٌ
اور عاد نے
وَفِرْعَوْنُ
اور فرعون نے
وَإِخْوَٰنُ
اور بھائیوں نے
لُوطٍ
لوط کے

اور عاد، اور فرعون، اور لوطؑ کے بھائی

تفسير
وَأَصْحَٰبُ
اور اصحاب
ٱلْأَيْكَةِ
ایکہ (ایکہ والوں نے)
وَقَوْمُ
اور قوم
تُبَّعٍۚ
تبع نے
كُلٌّ
سب نے
كَذَّبَ
جھٹلایا
ٱلرُّسُلَ
رسولوں نے
فَحَقَّ
تو حق ہوگئی
وَعِيدِ
میری وعید

اور ایکہ والے، اور تبع کی قوم کے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا، اور آخر کار میری وعید اُن پر چسپاں ہو گئی

تفسير
أَفَعَيِينَا
کیا بھلا ہم تھک گئے تھے
بِٱلْخَلْقِ
تخلیق سے
ٱلْأَوَّلِۚ
پہلی
بَلْ
بلکہ
هُمْ
وہ
فِى
میں
لَبْسٍ
شک میں ہیں
مِّنْ
سے
خَلْقٍ
تخلیق کی طرف
جَدِيدٍ
نئی

کیا پہلی بار کی تخلیق سے ہم عاجز تھے؟ مگر ایک نئی تخلیق کی طرف سے یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں

تفسير
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
خَلَقْنَا
پیدا کیا ہم نے
ٱلْإِنسَٰنَ
انسان کو
وَنَعْلَمُ
اور ہم جانتے ہیں
مَا
کیا
تُوَسْوِسُ
وسوسے آتے ہیں۔ کیا خیال آتے ہیں
بِهِۦ
اس کے
نَفْسُهُۥۖ
نفس میں۔ اس کے دل میں
وَنَحْنُ
اور ہم
أَقْرَبُ
زیادہ قریب ہیں
إِلَيْهِ
اس کی طرف
مِنْ حَبْلِ
سے
ٱلْوَرِيدِ
شہ رگ سے بھی زیادہ۔ رگ جان سے بھی بڑھ کر

ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کے دل میں ابھرنے والے وسوسوں تک کو ہم جانتے ہیں ہم اس کی رگ گردن سے بھی زیادہ اُس سے قریب ہیں

تفسير
إِذْ
جب
يَتَلَقَّى
جا لیتے ہیں
ٱلْمُتَلَقِّيَانِ
دو لینے والے
عَنِ
سے
ٱلْيَمِينِ
دائیں طرف سے
وَعَنِ
اور سے
ٱلشِّمَالِ
بائیں جانب (سے)
قَعِيدٌ
بیٹھے ہوئے

(اور ہمارے اس براہ راست علم کے علاوہ) دو کاتب اس کے دائیں اور بائیں بیٹھے ہر چیز ثبت کر رہے ہیں

تفسير
مَّا
نہیں
يَلْفِظُ
بولتا
مِن
کوئی
قَوْلٍ
بات
إِلَّا
مگر
لَدَيْهِ
اس کے پاس ہے
رَقِيبٌ
ایک محافظ۔ نگران
عَتِيدٌ
تیار۔حاضر۔ چوکنا

کوئی لفظ اس کی زبان سے نہیں نکلتا جسے محفوظ کرنے کے لیے ایک حاضر باش نگراں موجود نہ ہو

تفسير
وَجَآءَتْ
اور آگئی
سَكْرَةُ
بےہوشی
ٱلْمَوْتِ
موت کی
بِٱلْحَقِّۖ
حق لیکر
ذَٰلِكَ
یہ وہی چیز تھی
مَا
جو
كُنتَ
تھا
مِنْهُ
تو اس سے
تَحِيدُ
تو بدکتا۔ تو بھاگتا

پھر دیکھو، وہ موت کی جاں کنی حق لے کر آ پہنچی، یہ وہی چیز ہے جس سے تو بھاگتا تھا

تفسير
وَنُفِخَ
اور پھونکا جائے گا
فِى
میں
ٱلصُّورِۚ
صور
ذَٰلِكَ
یہ
يَوْمُ
دن ہے
ٱلْوَعِيدِ
وعدے کا

اور پھر صور پھونکا گیا، یہ ہے وہ دن جس کا تجھے خوف دلایا جاتا تھا

تفسير