اُولٰۤٮِٕكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ
یہی لوگ (اللہ کے) مقرّب ہوں گے،
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِيْنَۙ
(اِن مقرّبین میں) بڑا گروہ اگلے لوگوں میں سے ہوگا،
وَقَلِيْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِيْنَۗ
اور پچھلے لوگوں میں سے (ان میں) تھوڑے ہوں گے،
عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ
(یہ مقرّبین) زر نگار تختوں پر ہوں گے،
مُّتَّكِـــِٕيْنَ عَلَيْهَا مُتَقٰبِلِيْنَ
اُن پر تکیے لگائے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے،
يَطُوْفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ
ہمیشہ ایک ہی حال میں رہنے والے نوجوان خدمت گار ان کے اردگرد گھومتے ہوں گے،
بِاَكْوَابٍ وَّاَبَارِيْقَ ۙ وَكَأْسٍ مِّنْ مَّعِيْنٍۙ
کوزے، آفتابے اور چشموں سے بہتی ہوئی (شفاف) شرابِ (قربت) کے جام لے کر (حاضرِ خدمت رہیں گے)،
لَّا يُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُوْنَۙ
انہیں نہ تو اُس (کے پینے) سے دردِ سر کی شکایت ہوگی اور نہ ہی عقل میں فتور (اور بدمستی) آئے گی،
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوْنَۙ
اور (جنّتی خدمت گزار) پھل (اور میوے) لے کر (بھی پھر رہے ہوں گے) جنہیں وہ (مقرّبین) پسند کریں گے،